پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج بھی کاروبار کے دوران مثبت رجحان دیکھنے میں آیا ہے ، دوسری جانب ڈالر کی قیمت بھی معمولی کم ہو گئی ہے۔
کاروباری ہفتے کے تیسرے روز اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا مثبت آغاز ہوا ، کاروبار شروع ہوتے ہی 100 انڈیکس میں427 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے انڈیکس ایک لاکھ 67 ہزار 774 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔
گزشتہ کاروباری دن کے اختتام پر ہنڈریڈ انڈیکس ایک لاکھ ، 67 ہزار 347 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔
مزید پڑھیں:عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں ریکارڈ 250 ڈالر کی کمی
دوسری جانب انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر معمولی سستا ہو گیا ہے ، ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے مطابق 6 پیسے کی کمی سے ڈالر کی قیمت 281 روپے ہو گئی ہے۔
گزشتہ روز بھی پہلے کاروباری سیشن میں ڈالر 7 پیسے کم ہو کر 281 روپے پر آ گیا تھا تاہم کاروباری دن کے اختتام پر 6 پیسے مہنگا ہو گیا تھا۔
