پاکستان کے معدنی ذخائر کی عالمی اہمیت کا اعتراف کر لیا گیا۔
امریکی جریدے فارن پالیسی نے پاکستان کے قدرتی وسائل کو عالمی معیار کے مطابق قرار دیا ہے، پاکستان کے معدنی ذخائر 2 لاکھ 30 ہزار مربع میل پر محیط ہیں۔
ملکی و عالمی سطح پر سونے کی قیمتوں میں استحکام
رپورٹ کے مطابق یہ معدنی ذخائر اعلیٰ عالمی معیار کے ہیں اور برطانیہ کے رقبے سے دگنے ہیں، ان ذخائر سے ملک کو معاشی، تکنیکی اور سماجی ترقی کے وسیع مواقع حاصل ہو سکتے ہیں۔
پاکستان Pakistan میں معدنی وسائل سے استفادہ حاصل کرنے کے لیے قومی معدنی پالیسی 2025 تشکیل دی گئی، اس پالیسی کے تحت بلوچستان سمیت دیگر صوبوں میں ترقیاتی منصوبوں، روزگار کے مواقع اور بنیادی ڈھانچے کی بہتری پر تو جہ دی جا رہی ہے۔
خیبر پختونخوا حکومت کو کابینہ کے بغیر نہیں چھوڑا جا سکتا،چیئرمین پی ٹی آئی
موقر قومی اخبار کی رپورٹ کے مطابق بلوچستان کے نوجوانوں کو ریکوڈک منصوبے کے تحت بیرون ملک تربیت کے مواقع فراہم کیے گئے ہیں، ماہرین کے مطابق معدنی ذخائر کے پائیدار استعمال سے ملک میں خودکفالت اور طویل المدتی ترقی ممکن ہو سکے گی۔
امریکی جریدے کے مطابق پاکستان میں بین الاقوامی تعاون اور ٹیکنالوجی کے اشتراک سے معدنیات کے شعبے میں مزید پیش رفت کا امکان، جس سے عالمی سطح پر پاکستان کی ساکھ مزید مضبوط ہو گی۔ معدنی ذخائر کو موثر طریقے سے استعمال کرنے پر ملک میں سماجی اور معاشی ترقی کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔
