ترجمان اوگرا(ogra) نے واضح کیا ہے کہ ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی کوئی قلت نہیں ہے۔
عمران غزنوی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ درآمدی پیٹرولیم مصنوعات کی کلیئرنس میں معمولی تاخیر ہوئی تھی ،کلیئرنس میں تاخیر کا مسئلہ اب مکمل طور پر حل کر لیا گیا ہے۔
آج ڈیزل اور پیٹرول کا جہاز کلیئر ہو گیا،ملک بھر میں پیٹرولیم مصنوعات کی سپلائی معمول کے مطابق جاری ہے،پیٹرولیم مصنوعات کی کاروباری سرگرمیاں بھی حسبِ معمول جاری ہیں۔
قبل ازیں سندھ حکومت نے پاکستان اسٹیٹ آئل (پی ایس او) کو 15 دن کے لیے بغیر بینک گارنٹی تیل کلیئر کرانے کی اجازت دی۔ حکومت سندھ نے پی ایس او کا ایک جہاز پرانے طریقۂ کار “انڈرٹیکنگ” کے تحت کلیئر کردیا جبکہ دیگر آئل کمپنیوں کے جہاز بھی آئندہ 15 دن تک اسی سہولت کے تحت کلیئر کیے جانے کی توقع ہے۔
ذرائع کے مطابق انفرااسٹرکچر ڈویلپمنٹ سیس (IDS) کا معاملہ تاحال سپریم کورٹ میں زیرِ سماعت ہے آئل مارکیٹنگ کمپنیز کا کہنا ہے کہ بینک گارنٹی جمع کرانے سے ان کا کیش فلو شدید متاثر ہوگا، جس سے ایندھن کی فراہمی میں رکاوٹیں پیدا ہوسکتی ہیں۔
مزید پڑھیں:پٹرول 5 روپے 66 پیسے ، ڈیزل 1 روپے 39 پیسے فی لٹر سستا کردیا گیا
