راولپنڈی، بانی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی ہمشیرہ علیمہ خان نے شکوہ کیا ہے کہ انہیں مسلسل سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔
اڈیالہ جیل میں اپنے بھائی سابق وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کے لیے پہنچنے پر پولیس نے انہیں گورکھپور ناکے پر روک دیا۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان نے کہا کہ روز ہمارے وارنٹ گرفتاری نکل رہے ہیں، مگر بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت نہیں دی جاتی۔
انہوں نے بتایا کہ 7 اپریل سے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات مکمل طور پر بند کر دی گئی ہے، جو کہ آئین اور قانون کے منافی ہے، ہم کوئی قانون نہیں توڑ رہے لیکن ہمارے ساتھ مجرموں جیسا سلوک کیا جا رہا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ “یہ لوگ روز قانون توڑتے ہیں مگران کیلئے کوئی سزا نہیں ہوتی، جب بھی ہم بانی پی ٹی آئی کا پیغام لے کر آتے ہیں تو ہمارے لیے سزا تیار ہوتی ہے۔
سعد رضوی کے گھر سے سونا، بھارتی کرنسی اور قیمتی گھڑیاں برآمد ہوئیں، عظمیٰ بخاری
انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں انصاف اور بنیادی انسانی حقوق کو پامال کیا جا رہا ہے، جو کہ ایک جمہوری ملک کیلئے لمحہ فکریہ ہے۔
