واشنگٹن امریکی میڈیا کے مطابق سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان 18 نومبر کو امریکا کا اہم دورہ کریں گے۔
ذرائع کے مطابق دورے کے دوران ان کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے وائٹ ہاؤس میں ملاقات طے پا گئی ہے، ملاقات میں مشرقِ وسطیٰ کی سیکیورٹی صورتِ حال، توانائی کے شعبے میں تعاون اور دونوں ممالک کے درمیان سرمایہ کاری کے نئے امکانات پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ دونوں رہنما عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں کے استحکام اورخطے میں امن و استحکام کے لیے مشترکہ حکمتِ عملی پر بھی غور کریں گے۔
روس کا پاکستان اور افغانستان کے درمیان جنگ بندی معاہدے کا خیر مقدم
رپورٹس کے مطابق ولی عہد محمد بن سلمان اس دورے کے دوران واشنگٹن کے علاوہ نیویارک اورلاس اینجلس میں بھی مختلف کاروباری شخصیات اور سرمایہ کاروں سے ملاقاتیں کریں گے۔
