محکمہ تعلیم پنجاب نے سرکاری کالجز(govt colleges) کے طلبا کے لیے نئی ہدایات جاری کر دی ہیں۔
2 یا زائد مضامین میں “ایف”گریڈ لینے والے طلبا کے داخلے بورڈ کو نہیں بھیجے جائیں گے،امتحانات میں غیر حاضری کی صورت میں فی پرچہ 200 روپے جرمانہ عائد کیا جائے گا۔
ماہانہ ٹیسٹ میں غیر حاضری پر فی پرچہ 100 روپے جرمانہ مقرر کیا گیا ہے،بغیر میڈیکل سرٹیفکیٹ کے امتحان سے غیرحاضری کی صورت میں طالبعلم کو فیل تصور کیا جائے گا۔
پنجاب کے تمام سرکاری کالجز میں ماہانہ، دسمبر اور پری بورڈ امتحانات میں شرکت لازمی قرار دی گئی ہے۔
مزید پڑھیں:لاہور بورڈ نے امتحانات میں بائیو میٹرک حاضری کا نظام متعارف کروا دیا
راولپنڈی بورڈ رزلٹ، فرسٹ ائیر میں صرف 43 فیصد طلبہ پاس ہو ئے
