کمشنر کراچی سید حسن نقوی کی زیر صدارت پرائس کنٹرول اقدامات سے متعلق اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں شہر میں ٹماٹر اور دیگر اشیائے ضروریہ کی بڑھتی قیمتوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ تمام ڈپٹی کمشنرز گراں فروشوں کے خلاف مؤثر کارروائی کو یقینی بنائیں گے تاکہ شہریوں کو مہنگائی کے بوجھ سے نجات دلائی جا سکے۔
کمشنر کراچی نے کہا کہ شہریوں کو ریلیف فراہم کرنا ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے انہوں نے ہدایت کی کہ مارکیٹوں میں اشیائے ضروریہ خصوصاً ٹماٹر، پیاز اور سبزیوں کی مناسب قیمت پر فراہمی یقینی بنائی جائے اور نرخنامے نمایاں طور پر آویزاں کیے جائیں۔
اس موقع پر کمشنر کراچی نے نہر خیام کا دورہ بھی کیا اور وہاں جاری بحالی کے کاموں کا جائزہ لیا، متعلقہ محکموں نے انہیں بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ نہرخیام کی صفائی اور سیوریج کے نکاس کو بہتر بنانے کے اقدامات جاری ہیں۔
بریفنگ میں بتایا گیا کہ نہر خیام کو این جی او “پانی” کے تعاون سے ایک معیاری تفریح گاہ میں تبدیل کیا جا رہا ہے جہاں شہریوں کو بہتر ماحول اور صاف ستھری تفریحی سہولتیں فراہم کی جائیں گی۔
ٹماٹر سپلائی میں تعطل کے باعث مہنگے ، اگلے ہفتے سے قیمتوں میں کمی کا امکان
کمشنر کراچی نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ منصوبے کی بروقت اور معیاری تکمیل کو یقینی بنایا جائے۔
