واشنگٹن، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھرعالمی امن میں اپنی کردار سے متعلق بڑا دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اب تک 8 بڑی جنگیں ختم کرا چکے ہیں، بیشترتنازعات کو طاقت کے بجائے تجارت اوراقتصادی مفاہمت کے ذریعے روکا گیا۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ میں نے پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی کرائی، دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی اس حد تک بڑھ چکی تھی کہ 7 طیارے گرائے گئے تھے مگر ہم نے معاملے کو کنٹرول میں لے آئے۔
امریکی صدرنے کہا کہ پاکستان اور بھارت دونوں ایٹمی طاقتیں ہیں، اس لیے ان کے درمیان امن عالمی استحکام کے لیے ناگزیر ہے، وہ دنیا میں طاقت کے بجائے مذاکرات کے ذریعے تنازعات ختم کرنے پر یقین رکھتے ہیں۔
چین کے حوالے سے بات کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ آئندہ دو ہفتوں میں وہ چینی صدر شی جن پنگ سے کئی اہم معاملات پر گفتگو کریں گے۔ “ان مذاکرات میں اہم فیصلے متوقع ہیں، بہت سے اقتصادی اور تجارتی امور پر تبادلہ خیال ہوگا۔”
انہوں نے کہا کہ میں نے چین سے ٹیرف کی مد میں اربوں ڈالر حاصل کیے اورمجھے یقین ہے کہ ہم ایک منصفانہ تجارتی معاہدے تک پہنچنے میں کامیاب ہوں گے تاہم یہ بھی ممکن ہے کہ معاہدہ نہ ہو اورحالات خراب ہو جائیں۔
سعودی ولی عہد 18 نومبر کو امریکا کا دورہ کریں گے، صدر ٹرمپ سے ملاقات طے
ٹرمپ نے واضح کیا کہ ان کے چینی صدر شی جن پنگ کے ساتھ اچھے تعلقات ہیں، مگراس بات کا امکان بھی ہے کہ ملاقات نہ ہو، دنیا کو امن اور استحکام کے لیے مضبوط قیادت اور جرات مندانہ فیصلوں کی ضرورت ہے۔
