بھارتی کرکٹ ٹیم کو ایشیاء کپ ٹرافی(asia cup trophy) دئیے جانے کا معاملہ تاحال حل نہ ہوسکا۔
بھارتی نیوز ایجنسی نے دعویٰ کیا ہے کہ اے سی سی سربراہ ٹرافی دینے سے انکاری ہیں، بھارتی بورڈ نے دفتر آکر ٹرافی لینے کا محسن نقوی کا مطالبہ مسترد کردیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹرافی تنازع پر بھارت کو افغانستان اور سری لنکا بورڈ کی حمایت حاصل ہے، بھارت اے سی سی دفتر آکر ٹرافی وصول نہیں کرے گا۔بی سی سی آئی(bcci) ایشیاء کپ ٹرافی کا معاملہ آئندہ ماہ آئی سی سی میٹنگ میں اٹھائے گا۔
قبل ازیں اے سی سی نے بھارتی کرکٹ بورڈ کے خط کا جواب دیا تھا،جس میں بھارتی کرکٹ بورڈ کو کہا گیا تھا کہ اپنے کھلاڑی کے ساتھ نومبر کے پہلے ہفتے میں دبئی آکر تقریب میں ٹرافی لے جائے۔
آئی سی سی اجلاس 4 سے 7 نومبر تک دبئی میں شیڈول ہے۔یاد رہے بھارت نے فائنل میں پاکستان کو شکست دیکر ایشیا کپ جیتا تھا لیکن بھارتی ٹیم نے اے سی سی صدر محسن نقوی سے ٹرافی لینے سے انکار کردیا تھا۔
مظاہرین سے آخری منٹ تک مذاکرات ہوتے رہے،ہر دفعہ شرائط بڑھتی رہیں،محسن نقوی
