اسلام آباد: مسلم لیگ ن نے آزاد کشمیر حکومت سے علیحدگی کا اعلان کر دیا۔
مسلم لیگ ن آزاد کشمیر کے صدر شاہ غلام قادر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگر پیپلز پارٹی تحریک عدم اعتماد لاتی ہے تو یہ ان کا جمہوری حق ہے۔ تاہم مسلم لیگ ن کسی نئی حکومت کا حصہ نہیں بنے گی۔
انہوں نے کہا کہ کسی غیر فطری حکومت سازی کا حصہ نہیں بنیں گے۔ اور مسلم لیگ ن اب اپوزیشن میں بیٹھے گی۔ جو بھی جماعتی پالیسی سے انحراف کرے گا۔ تو اس کو پارٹی کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔
شاہ غلام قادر نے کہا کہ نئی حکومت صرف شفاف عام انتخابات سے ہی ممکن ہے۔ جبکہ مسلم لیگ ن آزاد کشمیر مہاجرین اور بیرون ملک کشمیریوں کی فلاح کے لیے سرگرم ہے۔
انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن آزاد کشمیر ایک منظم اور مقبول جماعت کے طور پر ابھری ہے۔ اور ہم آئینی و سیاسی بحران کے حل میں مثبت کردار ادا کرتے رہیں گے۔ آزاد کشمیر میں مضبوط حکومت صرف عام انتخابات سے قائم ہو سکتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب بلدیاتی انتخابات نئے قانون کے تحت ہونگے ، الیکشن کمیشن نے شیڈول واپس لے لیا
صدر مسلم لیگ ن آزاد کشمیر نے کہا کہ نواز شریف اور شہباز شریف کی قیادت میں بھرپور انتخابی مہم چلائیں گے۔
