الیکشن کمیشن نے دسمبر میں پنجاب میں بلدیاتی الیکشن کرانے کا شیڈول واپس لیتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب بلدیاتی الیکشنز نئے قانون پر ہوں گے۔
چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی زیر صدارت الیکشن کمیشن کا اجلاس ہوا، جس میں پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد پر تفصیلی غور کیا گیا۔
سیکرٹری الیکشن کمیشن نے اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ پنجاب اسمبلی نے پنجاب لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2025 منظور کر لیا ہے، گورنر پنجاب نے بھی لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2025 کی منظوری دی۔
مزید پڑھیں:الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف اور سنی اتحاد کونسل کے تمام ارکان کو آزاد قرار دیدیا
سیکرٹری نے کہا کہ نئے ایکٹ کے نفاذ کے ساتھ پنجاب لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2022 منسوخ ہو گیا، ایکٹ 2022ء کے تحت جاری حلقہ بندیوں سے متعلق نوٹیفکیشن واپس لینا چاہیے۔
بعد ازاں الیکشن کمیشن نے بلدیاتی الیکشن کا شیڈول واپس لے لیا، الیکشن کمیشن نے پنجاب حکومت کو مزید 4 ہفتوں کی مہلت دیتے ہوئے بلدیاتی انتخابات کی حلقہ بندیوں کا کام روک دیا۔
مزید پڑھیں: بلوچستان ہائی کورٹ کا بلدیاتی انتخابات سے متعلق بڑا فیصلہ، الیکشن کمیشن کوجلد انتخابات کرانے کا حکم
بلدیاتی الیکشن کیلئے حلقہ بندیوں کا شیڈول واپس لینے کا فیصلہ پنجاب حکومت کی درخواست پر کیا گیا۔ الیکشن کمیشن نے کہا کہ حلقہ بندیوں کیلئے دی گئی مہلت میں مزید توسیع نہیں کی جائے گی۔
