آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ کے ایک میچ کے دوران غیر معمولی اور منفرد اسٹمپنگ کا واقعہ پیش آیا جس نے کھلاڑی اور کمنٹیٹرز کو حیران کر دیا۔
بھارت کے ڈی وائی پاٹل اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچ میں سری لنکا کی اننگز کے 20 ویں اوور میں بنگلہ دیشی بائولر ناہیدہ نے آف اسٹمپ کے باہر گیند کروائی ، سری لنکن بیٹر دلہاری نے بیک فٹ پر شاٹ کھیلنے کی کوشش کی۔
شاہین شاہ آفریدی پاکستان ون ڈے ٹیم کے کپتان مقرر
بال پوری طرح سری لنکن بیٹر کے بلے پر نہ آئی اور گیند بیٹ کے اندرونی حصے سے ٹکرا کر آف اسٹمپ کے قریب اچھلی اور وکٹ کیپر نگار سلطانہ کی دائیں ٹانگ سے لگ کر واپس اسٹمپ پر جا لگی۔
View this post on Instagram
بنگلہ دیشی کھلاڑیوں نے پہلے تو کچھ ردعمل نہ دیا لیکن پھر معمولی سی اپیل کی جس پر فیلڈ امپائر نے فیصلہ تھرڈ امپائر کے حوالے کر دیا ، ری پلے میں دیکھا گیا کہ سری لنکن بیٹر کا پچھلا پاؤں معمولی سا ہوا میں تھا جب گیند بنگلہ دیشی وکٹ کیپر کی ٹانگ سے لگ کر اسٹمپ کو لگی اور بیلز گری۔ جس پر تھرڈ امپائر نے سری لنکن بیٹر کو آؤٹ قرار دیا۔
مراکش نے تاریخ رقم کردی، پہلی بار انڈر 20 فٹبال ورلڈ کپ جیت لیا
واضح رہے کہ یہ اسٹمپنگ اس لیے غیر معمولی اور منفرد سمجھی جا رہی ہے کیونکہ اکثر کرکٹ میں وکٹ کیپر اپنے گلووز کی مدد سے گیند کو پکڑ کر وکٹ پر مار کر آئوٹ ہونے کیلئے اپیل کرتا ہے۔
