پاکستان کرکٹ بورڈ نے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کو پاکستان ون ڈے ٹیم کا نیا کپتان مقرر کر دیا ہے۔
شاہین شاہ آفریدی جنوبی افریقہ کے خلاف تین ون ڈے انٹرنیشنل میچوں کی سیریز میں قومی ٹیم کی قیادت کریں گے، جو 4 سے 8 نومبر تک فیصل آباد کے اقبال اسٹیڈیم میں کھیلی جائے گی۔
ذرائع کے مطابق یہ فیصلہ اسلام آباد میں ہونے والے ایک اہم اجلاس میں کیا گیا، جس میں ہیڈ کوچ مائیک ہیسن، ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس عاقب جاوید، اور سلیکشن کمیٹی کے ارکان نے شرکت کی۔
شاہین آفریدی کی تقرری کو پاکستان کرکٹ میں ایک نئی شروعات کے طور پر دیکھا جا رہا ہے، کیونکہ بورڈ نوجوان قیادت کے ذریعے ٹیم میں نئی توانائی اور جارحانہ سوچ لانے کا خواہاں ہے۔
یاد رہے کہ شاہین شاہ آفریدی ماضی میں پاکستان کی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کی قیادت بھی کر چکے ہیں، اور اب انہیں ون ڈے فارمیٹ میں قیادت کا موقع دیا گیا ہے۔
دوسرے ٹیسٹ کے پہلے دن کا کھیل ختم، پاکستان نے جنوبی افریقہ کے خلاف5 وکٹوں پر 259 رنزبنا لیے
ذرائع کے مطابق، شاہین شاہ کی قیادت میں ٹیم میں متوازن کمبی نیشن تیار کرنے کی کوشش کی جائے گی تاکہ 2027 کے ورلڈ کپ کی تیاریوں کا آغاز مؤثر انداز میں کیا جا سکے۔
