پاکستان میں ہندو کمیونٹی کی جانب سے روشنیوں کا تہوار دیوالی جوش و خروش اور مذہبی احترام کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔
اس موقع پر مندروں، ہندو کمیونٹی کے گھروں اور کمیونٹی سینٹرز میں چراغاں، پوجا پاٹھ اور میل جول کی تقریبات منعقد کی جا رہی ہیں۔
مسلمان ہم وطن بھی دیوالی کے موقع پر ہندو کمنیونٹی کی خوشیوں میں شریک ہوئے جس سے بین المذاہب ہم آہنگی اور قومی یکجہتی کا پیغام ابھرا۔
اس موقع پر صدرِ پاکستان آصف علی زرداری، وزیراعظم شہباز شریف اور پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پاکستان سمیت دنیا بھر میں بسنے والی ہندو برادری کو دل کی گہرائیوں سے دیوالی کی مبارکباد پیش کی ہے۔
صدر زرداری نے اپنے تہنیتی پیغام میں کہا کہ دیوالی ‘امن، ہمدردی اور ہم آہنگی کی آفاقی اقدار’ کی یاد دلاتی ہے جو تمام مذاہب میں مشترک ہیں۔
صدرِ مملکت آصف علی زرداری کا دیوالی کے موقع پر پیغام
صدر مملکت کی جانب سے ہندو برادری کو دیوالی کی مبارکباد اور نیک تمنائیں
دیوالی روشنی کے اندھیرے پر اور نیکی کے بدی پر غلبے کی علامت ہے: صدر آصف علی زرداری
یہ تہوار امن، رواداری، ہمدردی اور ہم آہنگی جیسی آفاقی اقدار کی یاد…
— PPP (@MediaCellPPP) October 20, 2025
انہوں نے کہا کہ پاکستان کا آئین تمام شہریوں کو برابر کے حقوق اور مذہبی آزادی کی ضمانت دیتا ہے۔ ہم ایک ایسے معاشرے کے لیے پرعزم ہیں جہاں ہر مذہب کے لوگ باہمی عزت اور وقار کے ساتھ زندگی گزاریں۔
صدر مملکت نے ہندو برادری کے پاکستان میں تعلیم، تجارت، اور دیگر شعبہ ہائے زندگی میں مثبت کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ دیوالی کی روشنی آپ کے گھروں کو خوشیوں سے منور کرے اور ان رشتوں کو مضبوط کرے جو ہمیں ایک قوم کے طور پر جوڑے ہوئے ہیں۔
وزیراعظم شہباز شریف کا پیغام
وزیراعظم شہباز شریف نے بھی پاکستان سمیت دنیا بھر کی ہندو کمیونٹی کو دیوالی کے ‘پر مسرت’ موقع پر مبارکباد دی اور کہا کہ پاکستان کی مذہبی و ثقافتی تنوع ہی اس کی اصل طاقت ہے۔
انہوں نے کہا کہ جیسا کہ گھر اور دل دیوالی کی روشنی سے منور ہوئے ہیں، میری دعا ہے کہ یہ تہوار تاریکی کو دور کرے، ہم آہنگی کو فروغ دے، اور ہم سب کو امن، ہمدردی اور مشترکہ خوشحالی کے مستقبل کی طرف رہنمائی کرے۔
On the auspicious occasion of Diwali, I extend my heartfelt greetings to our Hindu community in Pakistan and around the world.
As homes and hearts are illuminated with the light of Diwali, may this festival dispel darkness, foster harmony, and guide us all toward a future of…
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) October 20, 2025
وزیراعظم نے کہا کہ دیوالی کی روح جو اندھیرے پر روشنی، برائی پر اچھائی، اور مایوسی پر امید کے غلبے کا پیغام دیتی ہے، ہمارے معاشرے کو عدم برداشت سے لے کر عدم مساوات تک درپیش چیلنجوں پر قابو پانے کے لیے ہمارے اجتماعی عزم کو تحریک دیتی ہے۔
شہباز شریف نے مزید کہا کہ آئیے ہم اس بات کو یقینی بنانے کے لیے مل کر کام کریں کہ ہر شہری خواہ وہ کسی بھی مذہب یا پس منظر سے تعلق رکھتا ہو، امن سے رہ سکے اور ملکی ترقی میں اپنا حصہ ڈال سکے۔
بلاول بھٹو زرداری کا پیغام
پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ دیوالی ہمیں یاد دلاتی ہے کہ روشنی ہمیشہ اندھیرے پر غالب آتی ہے، اور سچ، امن اور محبت نفرت اور تقسیم سے بالاتر ہوتے ہیں۔
انہوں نے پیپلز پارٹی کے بانی ذوالفقار علی بھٹو اور محترمہ بینظیر بھٹو کے وژن کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ہم ایک ترقی پسند اور ہم آہنگ پاکستان کے لیے پرعزم ہیں جہاں تمام مذاہب کے لوگ باوقار انداز میں رہیں۔
تمام ہندو برادری اور دیوالی منانے والوں کو خوشیوں، امن اور روشنیوں سے بھرپور دیوالی کی مبارکباد۔
پاکستان کی خوبصورتی اس کی مذہبی رواداری اور ہم آہنگی میں ہے، آئیں ہم سب مل کر امید و خوشحالی کے دیئے جلائیں۔ pic.twitter.com/4HJ6xqatxB— Bilawal Bhutto Zardari (@BBhuttoZardari) October 20, 2025
بلاول نے ہندو برادری کے پاکستان کی ثقافتی اور قومی زندگی میں ‘بیش بہا کردار’ کو سراہا اور سب کو محبت، اتحاد اور اُمید کے پیغام کو اپنانے کی تلقین کی۔
ہندو برادری کے مستحق افراد کیلئے راشن پیکجز
📍#Sanghar: Ahead of Diwali Festival, Alkhidmat Distributed Diwali Gift and Ration Packs to 200 Deserving Hindu Families in Tando Adam. pic.twitter.com/Uswc4UzfCE
— Alkhidmat Foundation Pakistan (@AlkhidmatOrg) October 15, 2025
دیوالی کے موقع پر الخدمت پاکستان کی جانب سے ٹنڈو آدم، گھوٹکی اور دیگر شہروں میں ہندو برادری کے مستحق افراد کو راشن پیکجز بھی فراہم کیے گئے۔
