وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ سرمایہ داروں کو سہولت پہنچانے کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائیں۔
وزیراعظم محمد شہباز شریف shahbaz sharif کی زیر صدارت صنعت اور زراعت کے شعبے کے لئے پاور ڈویژن کی اصلاحاتی پیکج پر جائزہ اجلاس ہوا۔
اجلاس میں وزیراعظم نے خصوصی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ملکی صنعتی پیداوار کو بڑھانے کے لیے پاور ڈویژن جامع اور موثر پالیسی سفارشات تشکیل دے۔
پاک افغان تعلقات معمول پر آ جائیں گے ، تجارت بھی دوبارہ شروع ہو گی ، خواجہ آصف
وزیراعظم نے کہا کہ صنعتی پیداوار سے متعلقہ تمام ادارے صنعت کاروں اور سرمایہ داروں کو سہولت پہنچانے کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھائیں، زراعت اور صنعت کے شعبے کو ہر ممکن سہولت بہم پہنچانا حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔
انہوں نے کہا کہ ملک میں بجلی کی پیداوار کے زیادہ سے زیادہ مثبت استعمال کو یقینی بنانے کے لیے پالیسی پر کام کیا جائے۔ بجلی کی پیداوار کا بہترین استعمال صنعتی مصنوعات اور زرعی پیداوار میں اضافہ کے لیے کیا جا سکتا ہے۔
وزیراعظم کو پاور ڈویژن کی طرف سے ملک میں بجلی کی پیداوار اور اس کے جامع اور موثر استعمال پر ممکنہ اصلاحاتی پیکج پر بریفنگ بھی دی گئی۔
دوسری جانب وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت سمیڈا کی تنظیم نو اور ایس ایم ایز کی ترقی پر بھی جائزہ اجلاس ہوا، جس میں وزیراعظم نے کہا کہ چھوٹے و درمیانے پیمانے (SMEs) کی صنعتوں میں خواتین کی شمولیت کو بڑھانے کیلئے اقدامات خوش آئند ہے، اس اقدام کی آگاہی بڑھائی جائے۔
طورخم بارڈر کھولنے کی تیاریاں ، کارگو گاڑیوں کی کلیئرنس کیلئے اسکینرز پہنچا دیئے گئے
ان کا کہنا تھا کہ گھریلو صنعتوں کی رجسٹریشن کی حوصلہ افزائی کی جائے تاکہ انہیں کاروباری وسعت کیلئے قرض کے حصول میں آسانی ہو، سمیڈا کے روڈ میپ کے اطلاق کی واضح مدت طے ہو اور اطلاق جلد سے جلد یقینی بنایا جائے۔
وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کی صنعتی ترقی گھریلو، چھوٹے اور درمیانے پیمانے کی صنعتوں کی ترقی سے مشروط ہے، ترقی یافتہ ممالک میں بڑی صنعتوں کا خام مال ایس ایم ایز فراہم کرتی ہیں۔ انہوں نے سمیڈا کی تنظیمِ نو اور ایس ایم ایز کی ترقی کیلئے وزارت صنعت و پیداوار کے اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔
