سعودی عرب کی وزارت افرادی قوت نے رواں سال کی تیسری سہ ماہی کے دوران ضوابط کی خلاف ورزیوں پر 10 ریکروٹنگ ایجنسیوں کو سیل اور 27 کے لائسنس منسوخ کر دیئے۔
ایس پی اے کے مطابق وزارتِ افرادی قوت کی تفتیشی ٹیموں نے رواں سال کی تیسری سہ ماہی کے دوران 37 ریکروٹنگ ایجنسیوں میں خلاف ورزیاں ریکارڈ کی ہیں۔
سعودی عرب میں کم عمر بچوں کو گاڑی میں اکیلا چھوڑنے پر 500 ریال جرمانے کا اعلان
وزارت نے ضوابط پرعملدرآمد نہ کرنے والی 10 ایجنسیوں کو سیل جبکہ 27 ایجنسیوں کے لائسنس منسوخ کر دیئے۔ ایجنسیوں کی مہلت دی گئی تھی لیکن اس مدت کے دوران خلاف ورزیوں کو درست نہیں کیا۔
ریکارڈ کی جانے والی خلاف ورزیوں میں صارفین کی شکایات پر توجہ نہ دینا، ریکروٹننگ کے ضوابط پر عمل نہ کرنا اور صارفین کو واپس کی جانے والی رقم میں تاخیر کرنا شامل تھا۔
سعودی عرب میں آب زمزم کی گھروں تک ترسیل کی نئی سہولت متعارف
وزارت کا کہنا ہے کہ افرادی قوت کی ایجنسیوں کی نگرانی کا عمل مستقل بنیادوں پر جاری رکھا جاتا ہے۔ تفتیشی ٹیمیں معمولی سے معمولی خلاف ورزی کو بھی ریکارڈ کرتی ہیں۔
