بھارت کے خلاف ون ڈے میچ میں آسٹریلیا کے فاسٹ بائولر مچل اسٹارک کی جانب سے پھینکی گئی ایک گیند کو اسپیڈو میٹر پر 176 کلو میٹر فی گھٹنہ کی رفتار سے دیکھ کر سب حیران رہ گئے۔
مچل اسٹارک نے بھارت کے خلاف 5 اوورز کا پہلا شاندار اسپیل کیا جس میں انہوں نے 20 رنز دیئے اسٹارک نے ویرات کوہلی کو صفر پر پویلین بھیجا۔
شاہین آفریدی کی اپنے بیٹے آلیار کیساتھ کرکٹ کھیلنے کی ویڈیو وائرل
ون ڈے سیریز کے پہلے میچ میں ایک غیر معمولی واقعہ اس وقت پیش آیا جب اسٹارک کے اسپیل کی پہلی ہی گیند جو انہوں نے روہت شرما کو کرائی اس کی رفتار اسپیڈو میٹر پر 176 اعشاریہ 5 کلو میٹر فی گھنٹہ بتائی گئی جو ون ڈے کرکٹ کی تاریخ کی سب سے تیز ترین گیند ہے۔
اسٹارک عام طور پر 140 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے گیند کرتے ہیں تاہم اسپیڈو میٹر نے تکنیکی غلطی سے ان کی گیند کو 176 اعشاریہ 5 کلومیٹر دکھا دیا جس نے شائقین کرکٹ کو حیران کر دیا۔
جنوبی افریقا کیخلاف قومی ون ڈے ٹیم کے کپتان کا نام فائنل نہیں کیا،پی سی بی
یاد رہے کہ کرکٹ کی تاریخ میں سب سے تیز ترین گیند کا ریکارڈ پاکستان کے شعیب اختر کے پاس ہے، شعیب اختر نے 2003 میں انگلینڈ کے خلاف میچ میں 161 اعشاریہ 6 کلو میٹر فی گھنٹہ یعنی 100 اعشاریہ 23 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے گیند کرائی تھی۔ ان کی تیز ترین گیند کا ریکارڈ22 برس بعد بھی برقرار ہے۔
