قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بائولر شاہین آفریدی نے اپنے ننھے بیٹے آلیار کے ساتھ بھی کرکٹ پریکٹس شروع کر دی۔
فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر شاہین شاہ آفریدی نے ایک خوبصورت اور دل چھو لینے والی ویڈیو شیئر کی ہے۔ جس میں انہیں 1 سالہ بیٹے آلیار کے ساتھ کرکٹ کھیلتے دیکھا جا سکتا ہے۔
View this post on Instagram
انسٹاگرام پر شیئر کردہ ویڈیو میں ننھا بائولر اپنے والد کو بائولنگ کرا رہا ہے ، شاہین شاہ آفریدی نے انسٹا پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ ’ہمم… اپنے والد کو پیچھے چھوڑنے کی کوشش کر رہا ہے۔
اسکالرشپ کا معاہدہ ، 120 نوجوان کرکٹرز کو مفت تعلیم دی جائے گی
واضح رہے کہ شاہین آفریدی اور سابق کپتان شاہد آفریدی کی بیٹی انشا آفریدی کی شادی 3 فروری 2023 کو انجام پائی تھی اور ان کے ہاں پہلے بیٹے کی پیدائش اگست 2024 میں ہوئی تھی۔
