مصنوعی ذہانت (Artificial Intelligence) کا جادو اب قسمت کے کھیل تک جا پہنچا ہے۔ مشی گن کی ایک خوش قسمت خاتون نے ChatGPT سے مدد لے کر پاور بال لاٹری کے وہ نمبر حاصل کیے جنہوں نے انہیں 1 لاکھ ڈالر(2 کروڑ 81 لاکھ پاکستانی روپے) کا انعام دلوا دیا۔
تفصیلات کے مطابق، مشی گن کے شہر وائنڈاٹ (Wyandotte) سے تعلق رکھنے والی 45 سالہ ٹیمی کاروی (Tammy Carvey) نے بتایا کہ وہ صرف اسی وقت پاور بال لاٹری کھیلتی ہیں جب انعامی رقم بہت زیادہ ہو۔ ستمبر میں جب پاور بال جیک پاٹ ایک ارب ڈالر سے تجاوز کر گیا تو انہوں نے آن لائن ٹکٹ خریدنے کا فیصلہ کیا۔
خیبر پختونخوا حکومت نے مختلف محکموں کو 23 ارب 77 کروڑ روپے کے ترقیاتی فنڈز جاری کر دیے
کاروی کا کہنا تھا، ’’میں نے ChatGPT سے پاور بال کے لیے ایک سیٹ نمبرز مانگے اور انہی نمبرز سے ٹکٹ خریدا۔ قسمت نے ان کا ساتھ دیا اور 6 ستمبر کی قرعہ اندازی میں ان کا ٹکٹ چار سفید بالز اور پاور بال سے میچ کر گیا، جس پر انہیں ابتدائی طور پر 50 ہزار ڈالر کا انعام ملا۔ تاہم ’’پاور پلے‘‘ (Power Play) آپشن شامل ہونے کے باعث یہ رقم دوگنی ہو کر 1 لاکھ ڈالر بن گئی۔
کاروی نے بتایا کہ جب انہوں نے جیتنے والے نمبر چیک کیے تو انہیں اندازہ ہوا کہ کچھ رقم ضرور ملی ہے، مگر جب لاٹری اکاؤنٹ میں لاگ اِن کیا تو پتا چلا کہ ان کی انعامی رقم دگنی ہوچکی ہے۔ ’’میں اور میرے شوہر دونوں مکمل طور پر حیران رہ گئے، یقین نہیں آرہا تھا کہ ChatGPT کے بتائے گئے نمبر واقعی جیت گئے ہیں۔‘‘
ٹیلر سوئفٹ دنیا کی امیر ترین گلوکارہ، دولت 2.1ارب ڈالر تک پہنچ گئی
ٹیمی کاروی نے مزید بتایا کہ وہ انعامی رقم سے اپنا گھر کا قرض اتاریں گی اور باقی رقم بچت کے لیے محفوظ کریں گی۔
یہ پہلا موقع نہیں کہ مصنوعی ذہانت نے حیران کن کارکردگی دکھائی ہو، لیکن اس بار ChatGPT نے قسمت کا پانسہ ہی پلٹ دیا اور ثابت کیا کہ کبھی کبھی ٹیکنالوجی واقعی ’’نصیب بدل‘‘ سکتی ہے۔
