کراچی کے علاقے نیو کراچی ایوب گوٹھ میں اچانک ہونے والے ایک پراسرار دھماکے سے دو منزلہ عمارت کا اگلا حصہ مکمل طور پرزمین بوس ہوگیا۔
پولیس کے مطابق دھماکا اتنا شدید تھا کہ قریبی عمارتوں کے شیشے بھی ٹوٹ گئے جبکہ اردگرد کے مکینوں میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔
ریسکیو حکام نے ملبے سے 5 زخمیوں کو نکال کرقریبی اسپتال منتقل کردیا، جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق ملبے تلے مزید ایک شخص کے دبے ہونے کا خدشہ ہے، جس کے باعث ریسکیو ٹیمیں سرچ آپریشن میں مصروف ہیں۔
پولیس اورامدادی اداروں نے علاقے کوگھیرے میں لے کر شہریوں کو مقام حادثہ سے دوررہنے کی ہدایت دی ہے، دھماکے کی نوعیت کے حوالے سے تاحال کچھ واضح نہیں ہوسکا۔
ملک کے مختلف شہروں میں زلزلہ،خوف و ہراس پھیل گیا
حکام کا کہنا ہے کہ ابتدائی طورپرسلنڈریا سوئی گیس لیکیج کا شبہ ہے تاہم حتمی وجہ کا تعین تحقیقاتی ادارے کریں گے جو واقعے کی وجوہات معلوم کرنے کے لیے متحرک ہوگئے ہیں۔
