انتاناناریوو، افریقی ملک مڈغاسکر میں فوج نے صدر کے مواخذے کی تحریک کامیاب ہونے کے بعد اقتدار سنبھال لیا ہے۔
بین الاقوامی خبررساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق پارلیمنٹ میں صدرکیخلاف مواخذے کی تحریک دو تہائی اکثریت سے منظورکی گئی، جس کے فوری بعد فوجی قیادت نے حکومت کا کنٹرول سنبھالنے کا اعلان کردیا۔
فوجی ترجمان کے مطابق یہ اقدام ملک میں بڑھتے سیاسی بحران، معاشی بدحالی اورامن وامان کی بگڑتی صورتحال کے باعث اٹھایا گیا۔
ترجمان نے کہا کہ فوج کسی سیاسی جماعت کے مفاد میں نہیں بلکہ عوامی نظم واستحکام کیلئے عبوری طور پر اقتدارمیں آئی ہے، عسکری کونسل نے آئینی عمل کی بحالی اورنئے انتخابات کے انعقاد تک ملک چلانے کا اعلان کیا ہے۔
ابوظہبی میں اے آئی سے خطرناک بیماروں کی قبل از وقت نشاندہی کا نظام متعارف
دوسری جانب بین الاقوامی برادری نے مڈغاسکرمیں فوجی اقدام پرگہری تشویش کا اظہارکرتے ہوئے فوری طور پر جمہوری عمل کی بحالی پر زوردیا ہے۔
