پشاورہائیکورٹ (peshawar high court)نے گورنر خیبر پختونخوا کو نو منتخب وزیراعلیٰ سے فوری حلف لینے کا حکم جاری کردیا ہے۔
پشاورہائیکورٹ نے نو منتخب وزیراعلی ٰسے حلف لینے کی درخواست پر محفوظ فیصلہ سنا دیا،عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ کل بروز بدھ سہ پہر 4 بجے تک گورنر نے حلف نہیں لیا تو اسپیکر اسمبلی حلف لیں گے۔
پاک فوج کی ٹیم نے’ ’ ایکسرسائز کیمبرین پٹرول ‘‘ میں گولڈ میڈل جیت لیا
گورنر خیبرپختونخوا نومنتخب وزیراعلیٰ سے کل حلف لیں گے،علی امین گنڈاپور نے اسمبلی فلور پر خود اپنے استعفیٰ کا اعلان کیا ،نومنتخب وزیراعلیٰ کیلئے گورنر خیبرپختونخوا کے آفس سے حلف لینا ضروری ہے۔
تحریری فیصلہ
پشاور ہائیکورٹ نے 9 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ بھی جاری کر دیا،عدالت نے ہدایت کی ہے کہ گورنر کل 4 بجے تک نو منتخب وزیر اعلیٰ سے حلف لیں، گورنر اگر 4 بجے تک نو منتخب وزیر اعلیٰ سے حلف نہیں لیتے تو پھر اسپیکر حلف لیں۔
آئین چیف جسٹس کو اختیار دیتا ہے کہ وہ حلف کیلئے کسی کو بھی نامزد کر سکتے ہیں،یہ احکامات صوبے میں آئینی خلا پیدا ہونے اور آئین کی بالادستی کیلئے ہیں،نو منتخب وزیر اعلیٰ کے حلف میں مزید تاخیر نہیں کی جا سکتی۔
گورنر کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ وہ کراچی میں ہیں اور کل 2 بجے واپس پہنچیں گے،علی امین گنڈا پور کو گورنر نے 3بجے استعفے کی تصدیق کیلئے بلایا ہوا ہے،علی امین گنڈا پور نے اسمبلی فلور پر 13 اکتوبر کو اپنے استعفے کی تصدیق کی ہے۔
علی امین گنڈا پور کی اسمبلی فلور پر تقریر کی ٹرانسکرپٹ جمع کی گئی ہے،آئین کے مطابق وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کا عہدہ خالی ہے،قانون کے مطابق نو منتخب وزیر اعلیٰ کا آفس میں داخلے سے پہلے حلف لینا لازمی ہے۔
گورنر خیبر پختونخوا کا ردعمل:
گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے پشاور ہائیکورٹ کے فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ میں نے ہمیشہ کہا قانون و آئین پر عملدرآمد کریں گے،میں نے کبھی بھی حلف لینے سے منع نہیں کیا ہے۔
میں نےکبھی بھی حلف لینےسے انکار نہیں کیا ، آج رات ہر صورت خیبرپختونخوا پہنچ جاؤں گا اور آئینی ذمہ داری پوری کروں گا، فیصل کریم کنڈی pic.twitter.com/t5ztp6wRCj
— Rizwan Ghilzai (Remembering Arshad Sharif) (@rizwanghilzai) October 14, 2025
میرا جواب پشاور ہائیکورٹ میں جمع ہوچکا ہے،میں آج رات ہر صورت خیبر پختونخوا پہنچ جاؤں گا ،میرا جو آئینی فرض ہے، وہ ادا کروں گا،گورنر کے پاس اپنا طیارہ نہیں ہوتا،وزیراعلیٰ سندھ سے اپنا طیارہ فراہم کرنے کی درخواست کی ہے۔
دوسری جانب ترجمان کے مطابق گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی گورنر ہاؤس پشاور پہنچ گئے ،گورنر فیصل کریم کنڈی کل نومنتخب وزیر اعلیٰ سے حلف لیں گے ،حلف برداری تقریب گورنر ہاؤس پشاور میں کل شام 4 بجے منعقد ہو گی۔
سابق سپیکر قومی اسمبلی:
سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصرکا کہنا ہے کہ آج قانون کی فتح ہوئی ہے،پشاور ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چیف جسٹس نے میرٹ پر فیصلہ دیا۔اس طرح فیصلے ہوں گے تو ہم عدالتوں کے ساتھ ہیں۔
وفاقی دارالحکومت کے عوامی مقامات پر مفت وائی فائی منصوبہ دسمبر تک مکمل کرنے کا اعلان
26 ویں آئینی ترمیم کے بعد اس طرح کا فیصلہ جرات مندانہ فیصلہ ہے۔
