چین(china) نے پاکستان اور افغانستان کے درمیان حالیہ سرحدی جھڑپوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے دونوں ممالک سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس کے شہریوں اور خطے میں موجود چینی سرمایہ کاری کے تحفظ کو یقینی بنائیں۔
چینی وزارتِ خارجہ کے ترجمان لین جیان نے ایک معمول کی پریس بریفنگ کے دوران کہا کہ چین پاکستان اور افغانستان کے تعلقات کو بہتر بنانے اور ترقی دینے میں تعمیری کردار ادا کرتا رہے گا۔
سابق ٹیسٹ کرکٹر وزیر محمد انتقال کر گئے
انہوں نے امید ظاہر کی کہ کابل اور اسلام آباد پرامن اور محتاط رہیں گے اور مکالمے اور مشاورت کے ذریعے اپنے باہمی خدشات کو مناسب انداز میں حل کرتے رہیں گے تاکہ تنازع میں شدت پیدا نہ ہو۔
یاد رہے پاکستان اور افغانستان کے درمیان شدید سرحدی جھڑپیں ہفتے کی رات شروع ہوئیں جو اتوار کی صبح تک جاری رہی تھیں۔
افغان مہاجرین کو اب اپنے وطن واپس جانا ہوگا، خواجہ آصف
گزشتہ اگست میں چین کے وزیرِ خارجہ وانگ ژی نے کابل میں اپنے پاکستانی اور افغان ہم منصبوں سے ملاقات میں تینوں ممالک کے درمیان ہر سطح پر رابطوں کو مضبوط کرنے پر زور دیا تھا۔
