افغانستان کے کرکٹر راشد خان نے بنگلہ دیش کیخلاف میچ میں ایک اور اہم اعزاز اپنے نام کر لیا۔
بنگلہ دیش کے خلاف دوسرے ون ڈے میں 5 وکٹیں حاصل کرکے پاکستان کے سابق کپتان وسیم اکرم اور اسپنر ثقلین مشتاق کا ریکارڈ برابر کر دیا۔
راشد خان نے کیریئر میں چھٹی بار ون ڈے انٹرنیشنل میں 5 یا پانچ سے زائد وکٹیں حاصل کیں ، ان سے قبل سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم اور آف اسپنر ثقلین مشتاق پاکستان کی جانب سے ون ڈے کرکٹ میں 6،6 بار یہ کارنامہ انجام دے چکے ہیں۔
ہر کنڈیشن کے مطابق بلے باز کو ہی کوئی حل نکالنا پڑتا ہے، محمد رضوان
راشد خان کے علاوہ اس فہرست میں بھارت کے محمد شامی ، نیوزی لیند کے ٹرینٹ بولٹ اور جنوبی افریقہ کے لانس کلوسنر بھی 6،6 بار یہ کارنامہ سرانجام دے چکے ہیں۔
ون ڈے کرکٹ میں سب سے زیادہ پانچ وکٹیں لینے کا عالمی ریکارڈ پاکستان کے وقار یونس کے پاس ہے جنہوں نے 13 بار یہ کارنامہ انجام دے رکھا ہے۔
کشیدگی، پاک افغان سری لنکا ٹرائینگولر سیریز سوالیہ نشان بن گئی
دوسرے نمبر پر سری لنکن اسپنر مرلی دھرن نے 10 بار جبکہ مچل اسٹارک، بریٹ لی اور شاہد آفریدی 9، 9 بار پانچ وکٹیں لے رکھی ہیں۔
