آل پاکستان پرائیویٹ سکولز فیڈریشن (all pakistan private schools federation)نے اعلان کیا ہے کہ متاثرہ ریجنز میں طلبا، والدین، اساتذہ اور سٹاف کی حفاظت کے پیش نظر کل ہفتہ کو پرائیویٹ سکولز بند رہیں گے ۔
صدر آل پاکستان پرائیویٹ سکولز فیڈریشن کاشف مرزا کا ایک بیان میں کہنا تھا کہ پنجاب، اسلام آباد اور متاثرہ ریجن میں کل ہفتہ کو پرائیویٹ سکولز بند رہیں گے۔فیصلہ طلباء ،والدین، اساتذہ اور سٹاف کی حفاظت یقینی بنانے کیلئے کیا گیا ہے۔
ملک میں دالوں،چاولوں اورچینی کی قیمتوں میں نمایاں کمی
خیال رہے کہ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی نے آج بھی لاہورمیں اسکولوں کو 11 بجے چھٹی دینے کی ہدایت کی تھی ،ایجوکیشن اتھارٹی لاہور کی جانب سے اسکول سربراہان کوہدایت نامہ جاری کیا گیا کہ اسکول سربراہان والدین کو ابھی سے کال کرکے آگاہ کریں،والدین اپنے بچوں کو 11 بجےاسکول سے لیجائیں۔
لاہور میں تمام سرکاری و نجی اسکولوں میں فوری طور پر چھٹی دے دی گئی pic.twitter.com/TRHHmO7jYz
— Geo News Urdu (@geonews_urdu) October 10, 2025
امتحانات ملتوی
دوسری جانب پنجاب پبلک سروس کمیشن کے تحت ایس ڈی او پیرا کے پیپرز ملتوی کردئیے گئے ہیں ۔
ترجمان کاظم مقدس کا کہنا ہے کہ پنجاب میں دفعہ 144 نافذ ہونے کے باعث ایس ڈی او پیرا کے امتحانات مؤخر کئے گئے ہیں،ایس ڈی او پیرا کے امتحان 11 اور 12 اکتوبر کو لاہور سمیت مختلف شہروں میں شیڈول تھے، نئی تاریخوں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔
سونا 4ہزار578روپےسستا،فی تولہ4لاکھ 20ہزار600روپےکا ہوگیا
پنجاب یونیورسٹی کے آج ہونے والے ایل ایل بی امتحانات بھی ملتوی کر دئیے گئے،ترجمان کا کہنا ہے کہ ایل ایل بی امتحانات کی نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔
ہائر ایجوکیشن کمیشن کی ایجوکیشن ٹیسٹنگ کونسل نے بھی 11 اور 12 اکتوبر 2025ء کو ہونے والے مختلف تحریری امتحانات کو ملتوی کرنے کا اعلان کیا ہے۔
ایچ ای سی کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ملک کے مختلف شہروں میں امن و امان کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر انڈر گریجویٹ سٹڈیز داخلہ ٹیسٹ (یو ایس اے ٹی)، ہائر ایجوکیشن اپٹیٹیوڈ ٹیسٹ (ایچ اے ٹی) اور اے ایم ایل-سی ایف ٹی کے عہدوں کے لیے بھرتی ٹیسٹ ملتوی کیے گئے ہیں۔
نیلوفر: فواد خان اور ماہرہ خان ایک بار پھر ایک ساتھ
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ملتوی شدہ امتحانات کے نئے شیڈول سے جلد ہی تمام رجسٹرڈ امیدواروں کو مطلع کیا جائے گا۔ ایچ ای سی نے امید ظاہر کی ہے کہ ملک کی موجودہ صورتحال میں جلد ہی بہتری آئے گی اور امیدواروں کو امتحانات کے لیے مزید پریشانی کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔
