امریکی صدر ٹرمپ کی خواہش پوری نہ ہو سکی ، امن کا نوبیل انعام وینزویلا کی انسانی حقوق کی کارکن ماریہ کورینا مچاڈو کو دے دیا گیا۔
ماریہ کورینا ( maria corina)کو وینزویلا میں امن کے فروغ کیلئے نوبیل امن انعام سے نوازا گیا ، وینزویلا کی ماریہ کورینا نوبیل امن انعام جیتنے والی 12 ویں خاتون ہیں۔
نوبیل امن کمیٹی نے کہا کہ وینزویلا کے شہریوں کے جمہوری حقوق کو فروغ دینے، آمریت سے جمہوریت کی منصفانہ اور پرامن منتقلی کے حصول کے لیے جدوجہد پر ماریہ کورینا امن کا نوبل انعام حاصل کر رہی ہیں۔
نوبیل انعام برائے طب 2025 امریکی و جاپانی سائنسدانوں کا نام
کمیٹی نے کہا کہ ماریہ کورینا امن انعام جیتنے کے لیے الفریڈ نوبل کی وصیت میں بیان کردہ معیار پر پورا اترتی ہیں، ماریہ کورینا نے وینزویلا کی اپوزیشن کو متحد کیا، اس کے علاوہ انہوں نے وینزویلا میں عسکریت پسندی کے خلاف بھرپور مزاحمت کی۔
نوبیل امن کمیٹی کا مزید کہنا تھا کہ ماریہ جمہوریت کی پرامن منتقلی کے لیے اپنی حمایت میں ثابت قدم رہی ہیں۔
ماریہ کورینا وینزویلا کی حزب اختلاف کی سیاستدان ہیں ، انہوں نے 2011 سے 2014 تک وینزویلا کی قومی اسمبلی کی منتخب رکن کے طور پر خدمات انجام دیں، 2018 میں انہیں بی بی سی کی 100 خواتین میں شامل کیا گیا۔
کیمسٹری میں نوبل انعام 2024 کا اعلان کر دیا گیا
ماریہ کورینا کو آئرن لیڈی کے نام سے بھی جانا جاتا ہے ، 20 سال پہلے آزاد اور منصفانہ انتخابات کے حق میں آواز اٹھائی۔
واضح رہے رواں سال نوبیل امن انعام کے لیے 300 سے زائد افراد کو نامزد کیا گیا تھا۔ ناروے کے نوبیل انسٹی ٹیوٹ کا کہنا ہے کہ مجموعی طور پر 338 نامزدگیوں میں 244 افراد اور 94 تنظیمیں شامل ہیں، جو گزشتہ برس کی 286 نامزدگیوں کے مقابلے میں یہ ایک نمایاں اضافہ ہے۔
