امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ (donald trump)کے خطاب کے دوران ایک دلچسپ اور غیر معمولی لمحہ اُس وقت پیش آیا جب سیکریٹری آف اسٹیٹ مارکو روبیو(Marco Rubio) نے وائٹ ہاؤس میں ایک گول میز اجلاس کے دوران صدر کے کان میں کچھ سرگوشی کی۔ ذرائع کے مطابق روبیو نے ٹرمپ کو ایک فوری نوٹ دیا جو غزہ امن منصوبے سے متعلق تھا، جس کا اعلان چند گھنٹوں بعد متوقع تھا۔
View this post on Instagram
ذرائع کے مطابق یہ ملاقات دراصل مشرقِ وسطیٰ میں امریکہ کی نئی حکمتِ عملی پر مشاورت کے لیے بلائی گئی تھی۔ لیکن اجلاس کے دوران روبیو کی غیر متوقع حرکت نے شرکاء کی توجہ اپنی جانب مبذول کرلی۔ فوٹیج میں واضح طور پر دیکھا گیا کہ وہ صدر کے قریب جھک کر کچھ کہتے ہیں، اور ٹرمپ اثبات میں سر ہلاتے ہیں۔
وزیراعظم شہباز شریف کی جنرل اسمبلی سے خطاب کی ویڈیو یوٹیوب پر پہلے نمبر پر آگئی
امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق نوٹ میں روبیو نے صدر سے درخواست کی کہ وہ معاہدے کی منظوری کے ساتھ ساتھ “ٹروتھ سوشل” پر جلدی پوسٹ کریں تاکہ امن معاہدے کا اعلان سب سے پہلے خود صدر کے ذریعے کیا جاسکے۔ ایک سینیئر اہلکار نے بتایا کہ “یہ پیغام صدر کو یاد دہانی کے طور پر دیا گیا تھا کہ عالمی سطح پر اس خبر کی قیادت وہ خود کریں۔”
ذرائع کے مطابق غزہ امن معاہدے کی تیاری کئی ہفتوں سے جاری تھی، جس میں امریکہ، اسرائیل، اور عرب ممالک کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔ معاہدے کا مقصد خطے میں مستقل جنگ بندی اور انسانی امداد کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے۔
اگرچہ وائٹ ہاؤس نے اس واقعے پر باضابطہ تبصرہ نہیں کیا، تاہم صدر ٹرمپ نے بعدازاں اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر تحریر کیا کہ ’’ایک تاریخی لمحہ قریب ہے، امن ہماری ترجیح ہے۔‘‘
پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان انسدادِ بدعنوانی پر تاریخی معاہدہ
سیاسی مبصرین کے مطابق روبیو کا اقدام اس بات کو ظاہر کرتاہے کہ معاہدے کے اعلان کو ایک بڑی سفارتی کامیابی کے طور پر پیش کرنے کی مکمل تیاری کرلی گئی تھی۔
