پاکستان اور افغانستان کے درمیان اے ایف سی ایشین کپ کوالیفائر میچ کے لیے افغانستان کی فٹبال ٹیم کو پاکستان کے ویزے جاری کر دیے گئے ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ویزے وفاقی وزیر داخلہ اور چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی مداخلت کے بعد جاری کیے گئے۔
محسن نقوی نے آج ہی افغانستان ٹیم کو ویزے جاری نہ ہونے کے معاملے کا نوٹس لیا تھا، جس کے بعد پیش رفت سامنے آئی۔ انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ‘ایکس’ پر تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ افغان ٹیم کو ویزے جاری کر دیے گئے ہیں۔
ٹی20 ٹیم میں بابر اعظم اور رضوان کی واپسی کا امکان ختم
واضح رہے کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان اے ایف سی ایشین کپ کوالیفائر میچ 9 اکتوبر کو شیڈول ہے، تاہم 7 اکتوبر کی شام تک افغان ٹیم کے بیشتر کھلاڑیوں کو ویزے جاری نہیں ہوئے تھے۔
Issued now . Thank you for highlighting it https://t.co/xV87768M5s
— Mohsin Naqvi (@MohsinnaqviC42) October 8, 2025
گزشتہ روز ٹیم کے صرف 10 آفیشلز اور 3 کھلاڑیوں کو کابل میں موجود پاکستانی سفارتخانے سے بائیو میٹرک مکمل کرنے کے بعد ویزے دیے گئے تھے، تاہم ٹیم کے اکثر کھلاڑی افغانستان سے باہر مقیم ہیں، جس کے باعث ویزا عمل تاخیر کا شکار ہوا۔
محسن نقوی کی فوری توجہ اور اقدامات کے بعد ویزے کا عمل مکمل ہوا، جس سے میچ کے انعقاد کی راہ ہموار ہو گئی ہے۔
