امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ ان کی 80ویں سالگرہ کے موقع پر وائٹ ہاؤس میں UFC (الٹی میٹ فائٹنگ چیمپئن شپ) کا ایک بڑا ایونٹ منعقد کیا جائے گا۔
ٹرمپ نے یہ بات نیول اسٹیشن نورفولک میں ایک تقریر کے دوران کہی، جہاں وہ امریکی بحریہ کی 250ویں سالگرہ کے موقع پر موجود تھے۔
انہوں نے بتایا کہ یہ UFC فائٹ 14 جون 2026 کو ہوگی، اس تاریخ کو وہ سالگرہ مناتے ہیں۔
UFC صدر ٹرمپ کے قریبی دوست
ٹرمپ کے UFC کے صدر ڈانا وائٹ سے گہرے ذاتی تعلقات ہیں۔ ٹرمپ نے ہمیشہ UFC کے مداحوں کو اپنے بہترین سیاسی سپورٹرز کے طور پر لیا ہے۔
“And on June 14th next year, we’re going to have a big UFC fight at the White House, right at the White House on the grounds of the White House.”
President Trump announced the date for the upcoming UFC fight at the White House. It will take place on June 14, 2026.
Subscribe to… pic.twitter.com/bFvbHNenUd
— One America News (@OANN) October 6, 2025
ڈونلڈ ٹرمپ نے اس سے قبل جولائی میں اعلان کیا تھا کہ وائٹ ہاؤس میں UFC کا ایونٹ منعقد ہوگا، مگر تب کوئی تاریخ نہیں بتائی گئی تھی۔
یو ایف سی کے بڑے مقابلے میں الیکس پیریرا نے انکالایف کو ناک آؤٹ کر دیا
ڈانا وائٹ نے اس ہفتے اسپورٹس بزنس جرنل کو بتایا کہ UFC اس ایونٹ کے بعد وائٹ ہاؤس کے ساؤتھ لان کی گھاس دوبارہ لگانے پر 7 ساتھ امریکی ڈالر خرچ کرے گا۔
ٹرمپ اور UFC کا تعلق پرانا ہے
ٹرمپ صدر بننے کے بعد UFC کے کئی ایونٹس میں شرکت کر چکے ہیں، جن میں سب سے حالیہ فائٹ جون میں نیو جرسی میں دیکھی گئی۔
Trump at UFC. @ufc The President is an Amazing Leader @danawhite share share share FIGHT FiGHT FIGHT.. 💥💥💥💥💥💥💥💥🇺🇲🇺🇲🇺🇲🇺🇲🇺🇲🇺🇲🇺🇲🇺🇲🇺🇲🇺🇲🇺🇲🇺🇲🇺🇲🇺🇲🇺🇲🇺🇲🇺🇲🇺🇸💯💯💯💯💯💯💯 pic.twitter.com/JhyHcRak9v
— Freemason (@STARFORCEHH) November 17, 2024
ان کا UFC سے تعلق سال 2000 سے ہے، جب اٹلانٹک سٹی میں واقع ٹرمپ تاج محل ان چند مقامات میں شامل تھا جو UFC فائٹس کی میزبانی پر تیار تھے۔
UFC کی مالک کمپنی TKO گروپ ہولڈنگز نے اس اعلان پر فوری طور پر کوئی تبصرہ نہیں کیا۔
