سابق پاکستانی لیگ اسپنر دانش کنیریا نے بھارتی شہریت لینے سے متعلق گردش کرنے والی خبروں کو بے بنیاد قرار دے دیا ہے۔
دانش کنیریا نے کہا کہ پاکستان ان کی “جنم بھومی” ہے جبکہ بھارت ان کی “ماتر بھومی” اور آبا و اجداد کی سرزمین ہے، جو ان کے لیے ایک مقدس مقام کی حیثیت رکھتی ہے تاہم انہوں نے واضح کیا کہ فی الحال ان کا بھارتی شہریت لینے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ اگر مستقبل میں کبھی شہریت کے حوالے سے فیصلہ کیا بھی جاتا ہے تو بھارت کا شہریت ترمیمی ایکٹ (CAA) اس کے لیے راستہ فراہم کرتا ہے۔
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ بھارت کے حوالے سے ان کے مثبت تبصرے ذاتی مفاد کے لیے نہیں بلکہ ذاتی رائے کے طورپرپیش کیے جاتے ہیں، اپنی کرکٹ کیریئر کے دوران میدان کے باہر پیش آنیوالے چیلنجزکا انکشاف کیا ہے۔
سابق لیگ اسپنرنے بتایا کہ اگرچہ انہیں پاکستانی عوام کی جانب سے بھرپورمحبت اورحمایت حاصل رہی لیکن وہ پاکستانی حکام اورپاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی طرف سے شدید امتیازی سلوک کا بھی شکار رہا ہوں۔
روہت شرما کو ون ڈے کرکٹ ٹیم کی کپتانی سے ہٹا دیا گیا، شبھمن گل قیادت سنبھالیں گے
انہوں نے کہا کہ عوام کی تعریف کے ساتھ ساتھ ایسے مواقع بھی آئے جب ان پرزبردستی دباؤ ڈالے گئے جس سے ان کا کرکٹ کےساتھ سفرمزید مشکل ہو گیا۔
