آسٹریلوی آل راؤنڈر کیمرون گرین نے کہا ہے کہ وہ آئندہ ایشیز سیریز کے آغاز تک باؤلنگ پر عائد کسی بھی پابندی سے آزاد ہوں گے اور اس چیلنج کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں۔
گزشتہ سال اکتوبر میں پانچویں اسٹریس فریکچر کے باعث کیمرون گرین کی اسپائنل سرجری ہوئی تھی۔
وہ اب اس ہفتے ویسٹرن آسٹریلیا کے شیفیلڈ شیلڈ میچ میں نیو ساؤتھ ویلز کے خلاف باؤلنگ کا آغاز کریں گے۔
اپنی صحت کے حوالے سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ یہ 12 ماہ کا طویل سفر تھا، لیکن اب میں بہت بہتر محسوس کر رہا ہوں۔ جسم بالکل ٹھیک ہے، ری ہیب کا عمل کامیاب رہا ہے، اور باؤلنگ ایکشن بھی بہتر ہے۔
ایشز سیریز میں اسپنر کے بغیر کھیلنا انگلینڈ کی بڑی غلطی ہوگی، ناتھن لیون
گرین کا کہنا ہے کہ 21 نومبر کو پرتھ میں شروع ہونے والے ایشیز کے پہلے ٹیسٹ میچ میں باؤلنگ پر کوئی پابندی نہیں ہوگی۔
انہوں نے مزید کہا کہ پچھلے سال کا پورا منصوبہ یہی تھا کہ ایشیز (Ashes Series) کے لیے مکمل طور پر تیار ہوں۔
View this post on Instagram
انہوں نے اس بات کا بھی ذکر کیا کہ وہ شیفیلڈ شیلڈ میچ میں آٹھ اوورز باؤل کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں تاکہ آہستہ آہستہ اپنے باؤلنگ لوڈ کو بڑھا سکیں۔
26 سالہ گرین نے ٹیسٹ کرکٹ میں بیٹنگ کا آغاز نمبر تین پر کیا ہے اور وہ یہی پوزیشن برقرار رکھنے کے لیے تیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آل راؤنڈر بو ویبسٹر ان کے باؤلنگ لوڈ کو متوازن کرنے میں مدد کر سکتے ہیں۔
بی بی ایل ، کرکٹ آسٹریلیا کا کھلاڑیوں کے این او سی کیلئے پاکستان کرکٹ بورڈ سے رابطہ
گرین نے سابق آسٹریلوی آل راؤنڈر شین واٹسن کا حوالہ دیتے ہوئے کہا وہ اوپننگ بیٹنگ اور باؤلنگ دونوں کرتے تھے۔ لوگ شاید نہیں جانتے کہ یہ کتنا مشکل تھا۔ لیکن میں اب مختلف جگہ پر ہوں۔ اگر میں اوپر بیٹنگ کر رہا ہوں اور بو ویبسٹر چھ نمبر پر ہیں، تو وہ باؤلنگ کا زیادہ بوجھ اٹھا سکتے ہیں۔
