جموں کشمیر عوامی ایکشن کمیٹی کے ممبران اور وفاقی حکومت کے وفد کے درمیان مذاکرات مظفرآباد میں شروع ہو گئے ہیں۔
وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور طارق فضل چودھری نے ایک بیان میں کہا کہ وفد اور عوامی ایکشن کمیٹی کے درمیان بات چیت جاری ہے۔
انہوں نے کہا کہ وفاقی قیادت اور آزاد کشمیر کے نمائندوں میں مختلف امور پر مشاورت ہو رہی ہے جس دوران وفد کی طرف سے ریاست میں جمہوری عمل کے فروغ پر زور دیا جا رہا ہے۔
پاکستان کا ایک اعلیٰ سطحی وفد آج مظفرآباد میں آزاد جموں و کشمیر کی مشترکہ ایکشن کمیٹی کے نمائندوں کے ساتھ باضابطہ مذاکرات کا آغاز کر چکا ہے۔ pic.twitter.com/8G1VD5EGgd
— Dr. Tariq Fazal Ch. (@DrTariqFazal) October 2, 2025
وفاقی حکومت کا مذاکراتی وفد دوپہر کو آزاد کشمیر میں جاری صورتحال پر قابو پانے کیلئے ریاست کے داراحکومت مظفرآباد روانہ ہوا تھا۔
رپورٹس کے مطابق مذاکراتی کمیٹی کے ممبران ہیلی کاپٹر کے ذریعے مظفرآ باد پہنچے۔
ممبران میں رانا ثنا اللہ، سرداریوسف، احسن اقبال، مسعود خان، قمر زمان کائرہ، امیرمقام، طارق فضل چودھری، اور راجہ پرویزاشرف شامل ہیں۔
جوائنٹ ایکشن کمیٹی سے مذاکرات کے لئے مظفرآباد روانہ ہونے سے قبل میڈیا سے خصوصی گفتگو
ہماری پوری کوشش ہوگی کے معاملات کو خوش اسلوبی سے حل کیا جائے#AzadKashmir #azadkashmirprotest pic.twitter.com/1N1163AuRD
— Dr. Tariq Fazal Ch. (@DrTariqFazal) October 2, 2025
یہ کمیٹی وزیر اعظم شہباز شریف کی ہدایت پر تشکیل دی گئی ہے جنہوں نے آزاد کشمیر میں جاری صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مسائل کا فوری اور دیر پا حل نکالنے کا حکم دیا تھا۔
آزادکشمیر میں ہڑتال اور احتجاجی کال،وفاقی حکومت کا مذاکرات کا فیصلہ
انہوں نے مذاکراتی کمیٹی میں توسیع کرتے ہوئے وطن واپسی پر خود مذاکراتی عمل کی نگرانی کرنے کا اعلان کیا ہے ۔
وزیر اعظم نے ایکشن کمیٹی (action committee) کے اراکین اور قیادت سے اپیل کی کہ وہ حکومتی مذاکراتی کمیٹی سے بھرپور تعاون کریں تاکہ صورتحال کو پرامن طریقے سے حل کیا جا سکے۔
No media coverage, no mobile signals, a ban on the internet, crackdowns, shelling, and firing yet a huge crowd is still marching towards Muzaffarabad. The Awami Action Committee has the potential to shake the system #Kashmir #AwamiActionCommittee pic.twitter.com/6okhhBqUyp
— Qamber Zaidi (@qamberzaidii) October 1, 2025
واضح رہے کہ آزاد کشمیر میں جموں کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی نے اپنے مطالبات کے حق میں 29 ستمبر سے ریاست بھر میں لاک ڈاؤن کا اعلان کیا تھا۔ مظاہروں کے دوران اب تک 6 شہری اور 3 پولیس اہلکار شہید ہو چکے ہیں۔
اسرائیل نے فلوٹیلا پر بزدلانہ حملہ کیا ، بربریت فوری بندی ہونی چاہئے ، وزیراعظم شہباز شریف
پر امن مظاہرین پر تشدد کے الزام کے بعد ایکشن کمیٹی نے مظفرآباد کی جانب لانگ مارچ کا اعلان کیا تھا جس کے بعد آج ریاست بھر سے قافلے داراحکومت کی جانب رواں دواں ہیں۔
‘مظاہرین 3 نسلوں کی جدوجہد پر غور کریں’
دوسری جانب وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے آزاد کشمیر کے عوام سے پرامن رہنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ احتجاج کرنے والے کشمیر کی 3 نسلوں کی جدوجہد پر غور کریں۔
آزاد کشمیر میں جو اسوقت حضرات احتجاج کر رہے ھیں۔ اسکے فائدہ یانقصان ،درست یا غلط
کی بحث میں جاۓ بغیر صرف ان احتجاجی حضرات سے درخواست ھے کہمقبوضہ کشمیر کے مسلمانوں کی تین نسلوں کی جدوجہد اور قربانیوں کی داستان پہ غور کریں۔ جو آپکو میسر ھے اسکا عشر عشیر کا بھی وہ تصور نہیں کر سکتے۔…— Khawaja M. Asif (@KhawajaMAsif) October 1, 2025
انہوں نے کہا کہ جدوجہد میں ایک نسل جیلوں میں بڑھاپے تک پہنچ گئی، لوگ پھانسی پرچڑھ گئے، سینے پر گولیاں کھائیں اور پاکستان سے محبت کی، جدوجہدآزادی کیلئے کشمیری ہر روز قیمت ادا کرتے ہیں۔
