دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک دنیا کے پہلے ٹریلینئر بننے کی دوڑ میں تقریباً آدھا فاصلہ طے کر چکے ہیں۔
فوربز کے ‘ریئل ٹائم بلینیئرز’ ٹریکر کے مطابق ٹیسلا اور اسپیس ایکس کے سربراہ ایلون مسک کی دولت (Elon Musk net worth) بدھ کے روز 500.1 ارب ڈالر تک پہنچ گئی، تاہم کچھ دیر بعد یہ قدرے کم ہو کر 499.1 ارب ڈالر رہ گئی۔
یہ پہلا موقع ہے جب کوئی فرد 500 ارب ڈالر کی مجموعی دولت حاصل کرنے کے قریب پہنچا ہے۔ ٹیسلا کے حصص میں حالیہ اضافے اور سیاسی معاملات سے وقتی دوری کے بعد ان کی دولت میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔
ایف بی آر کا سوشل میڈیا پر دولت کی نمود و نمائش کرنے والوں کیخلاف کارروائی کا فیصلہ
فوربز کی فہرست میں ایلون مسک کے بعد اوریکل کے سی ای او لیری ایلیسن کا نمبر آتا ہے جن کی دولت 350.7 ارب ڈالر ہے، جبکہ میٹا کے سی ای او مارک زکربرگ کی دولت 245.8 ارب ڈالر تک پہنچ گئی ہے۔
Elon Musk is now worth a half trillion dollars, half way there to become the World’s first Trillionaire!
“My plan is to use my money to get humanity to Mars and preserve the light of consciousness”
-Elon Musk pic.twitter.com/xOrAjnvCUA
— SMX 🇺🇸 (@iam_smx) October 1, 2025
54 سالہ ایلون مسک نے یونیورسٹی آف پنسلوانیا سے گریجویشن کے بعد اسٹینفورڈ یونیورسٹی چھوڑ دی تھی، اور 1999 میں ایک آن لائن پبلشنگ کمپنی کو کمپیوک کے ہاتھوں 300 ملین ڈالر میں فروخت کر کے پہلی بڑی کمائی کی تھی۔
کمائی کا نیا طریقہ، ایک کلو ناخن بیچیں اور کمائیں 150 یوان
اس کے بعد ان کی کمپنی ایک اور فرم کے ساتھ ضم ہو کر پے پال بنی، جس سے علیحدگی کے بعد انہوں نے 2002 میں اسپیس ایکس قائم کی اور 2004 میں ٹیسلا کے چیئرمین بنے۔
