اسلام آباد، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں آزادی مارچ کیس کی سماعت ہوئی۔
جوڈیشل مجسٹریٹ مبشرحسن چشتی نے سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل اورابق وفاقی وزیرعامر کیانی کے خلاف مقدمات پر کارروائی کی۔
عدالت نے دونوں رہنماؤں کے وارنٹ گرفتاری منسوخ کردیئے، سماعت کے دوران سابق پی ٹی آئی رہنماؤں اور کارکنان کی جانب سے بریت کی درخواستیں بھی دائرکی گئیں۔
عدالت نے بریت کی درخواستوں پرفریقین کو نوٹسزجاری کرتے ہوئے آئندہ سماعت پردلائل طلب کرلیے، عدالت نے دونوں مقدمات کی مزید کارروائی 6 اکتوبرتک ملتوی کردی۔
آج کی سماعت میں عمران اسماعیل،عامرکیانی سمیت متعدد پی ٹی آئی کارکنان بھی عدالت میں پیش ہوئے۔
یاد رہے کہ آزادی مارچ کے دوران پی ٹی آئی رہنماؤں اور کارکنوں کے خلاف تھانہ بارہ کہو میں دو مقدمات درج کیے گئے تھے جن میں عوامی املاک کو نقصان اوردفعہ 144 کی خلاف ورزی سمیت دیگرالزامات شامل ہیں۔
مری میں ہر قسم کی تعمیرات پر پابندی عائد کر دی گئی
عدالت نے واضح کیا کہ آئندہ سماعت میں بریت کی درخواستوں پرفیصلہ دلائل سننے کے بعد کیا جائے گا۔