ایشین کرکٹ کونسل(ACC) نے فیصلہ کیا ہے کہ بھارتی ٹیم کو ہوٹل پہنچنے یا بعد میں بھی ٹرافی نہیں دی جائیگی۔
اے سی سی ذرائع کے مطابق بھارتی ٹیم کو ان کے رویہ کی وجہ سے ٹرافی نہیں ملے گی۔صدر ایشین کرکٹ کونسل محسن نقوی بھارتی ٹیم کے رویہ پر ڈٹ گئے۔
ایشیا کپ کی فاتح بھارتی ٹیم کامحسن نقوی کے ہاتھوں ٹرافی لینے سے انکار
بھارتی ٹیم نے انکار کیا، اس لئے ٹرافی نہیں دی جائے گی،صدر اے سی سی محسن نقوی دبئی سٹیڈیم سے واپس چلے گئے۔
واضح رہے کہ بھارتی ٹیم کی وجہ سے اختتامی تقریب تعطل کاشکاررہی،پاکستانی کھلاڑیوں نے میڈل وصول کئے،بھارتی ٹیم ٹرافی اورمیڈل لینے نہ آئی۔
سنسنی خیز مقابلے میں پاکستان کو شکست بھارت نے ایشیا کپ 2025جیت لیا
یاد رہے کہ ایشیا کپ کے دوران بھارتی ٹیم نے اسپورٹس مین اسپرٹ کی خلاف ورزی کرتے ہوئے نہ تو پاکستانی ٹیم سے ہاتھ ملایا اور نہ ہی فائنل سے قبل بھارتی کپتان نے پاکستانی کپتان کے ساتھ تصویر بنوائی۔
