حضرت خواجہ غلام فرید کے سالانہ عرس پر چھٹی کا اعلان

holiday

ڈپٹی کمشنر رحیم یار خان خرّم پرویز نے یکم اکتوبر بروز بدھ حضرت خواجہ غلام فرید کے سالانہ عرس کے موقع پر چھٹی کا اعلان کیا ہے۔

سرکاری نوٹیفکیشن کے مطابق یکم اکتوبر کو رحیم یار خان میں سرکاری دفاتر بند رہیں گے، تاہم امتحانات مقررہ شیڈول کے مطابق ہوں گے ۔

پی ٹی اے نے وائی فائی 7 کیلئے 6 گیگا ہرٹز بینڈ کی منظوری دیدی

عرس کی تقریبات میں مذہبی اجتماعات، محفلِ نعت، قوالی اور ثقافتی سرگرمیاں شامل ہونگی، جو ہزاروں عقیدت مندوں کو اپنی طرف متوجہ کرتی ہیں تاکہ وہ اس مقدس صوفی بزرگ کو خراج عقیدت پیش کریں۔

حضرت خواجہ غلام فرید  صوفی شاعر تھے جو اپنی گہری روحانی شاعری کے لیے بہت عزت کی نگاہ سے دیکھے جاتے ہیں۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں