ایشیا کپ 2025 کے فائنل میں پاکستان کے خلاف بڑے ٹاکرے سے قبل بھارتی ٹیم میں اہم تبدیلیوں کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق جسپریت بمرا اور شیوم دوبے کو فائنل کے لیے ٹیم میں شامل کیے جانے کا قوی امکان ہے، جبکہ ارشدیپ سنگھ اور ہرشیت رانا کو ڈراپ کیے جانے کی توقع ہے۔
تاہم آل راؤنڈر ہاردیک پانڈیا کی فٹنس اب بھی غیر یقینی صورتحال سے دوچار ہے۔
پانڈیا نے سری لنکا کے خلاف گزشتہ میچ میں صرف ایک اوور کروایا تھا، جس کے بعد وہ ہیمسٹرنگ انجری کا شکار ہو کر میدان سے باہر چلے گئے تھے۔
ایشیا کپ کی 41 سالہ تاریخ ، پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں پہلی مرتبہ آج فائنل میں ٹکرائیں گی
دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ارشدیپ سنگھ کیخلاف ایکشن لیتے ہوئے آئی سی سی کو درخواست دیدی ہے کہ انہوں نے کونسل کے کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کرتے ہوئے میچ کے دوران نامناسب اشارے کیے تھے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ٹیم مینجمنٹ کا کہنا ہے کہ ہاردیک پانڈیا پاکستان کے خلاف دستیاب ہوں گے، مگر ان کی سو فیصد فٹنس کے حوالے سے سوالات اب بھی موجود ہیں۔
ایشیا کپ کے تاریخی پاک بھارت فائنل کے لیے دونوں ٹیموں کے حتمی اسکواڈز پر شائقین کی نظریں مرکوز ہیں، اور میچ سے قبل کسی بھی تبدیلی کو گیم چینجر قرار دیا جا رہا ہے۔
محمد آصف نے بھارتی کھلاڑی ابھیشیک شرما کو آؤٹ کرنے کا فارمولا بتا دیا
قومی ٹیم نے ہفتے کو فائنل سے قبل بھرپور پریکٹس کی ، پریکٹس کے بعد کپتان سلمان علی آغا نے پریس کانفرنس میں کہا کہ پر امید ہیں کہ فائنل میں ٹیم اچھی کارکردگی دکھائی گی، ایشیا کپ جیتنے آئے تھے ، جیت کر جائیں گے۔
