بنگلادیش ٹیم کے ہیڈ کوچ نے پاکستان سے شکست کی وجہ بتا دی

bangladesh head coach phil simmons

ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے میں پاکستان کے ہاتھوں اہم میچ میں شکست کے بعد بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ فلپ سمنز نے پریس کانفرنس کے دوران ٹیم کی ناکامی کی وجوہات بیان کر دیں۔

پاکستان نے اہم ترین میچ میں بنگلہ دیش کو شکست دیکرایشیا کپ (Asia Cup 2025) کے  فائنل میں جگہ بنائی۔ 3 وکٹیں اور 19 قیمتی رنز بنانے پر شاہین آفریدی میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔

ایشیا کپ کے تاریخی فائنل میں پاکستان بدلہ لے گا یا بھارت ہیٹ ٹرک کریگا؟

136 رنز ہدف کے تعاقب میں بنگلہ دیش 124 رنز ہی بنا سکا۔ پاکستان کی جانب سے شاہین آفریدی اور حارث رؤف نے 3،3وکٹیں حاصل کیں،صائم ایوب  نے  2 اور محمد نواز نے ایک وکٹ لی۔

بنگلہ دیش کی ہار پر تبصرہ کرتے ہوئے فلپ سمنز کا کہنا تھا کہ ٹیم کے بیٹرز توقعات پر پورا نہیں اترے اور انہوں نے غیر ضروری وکٹیں گنوا کر ٹیم کو مشکل میں ڈال دیا۔ ان کے مطابق دبئی کی پچ پر 169 رنز کا ہدف قابلِ حصول تھا، لیکن بیٹنگ لائن دباؤ میں آکر بکھر گئی۔

ہیڈ کوچ نے پاکستانی بولرز کی کارکردگی کو بھی سراہا، خاص طور پر شاہین شاہ آفریدی اور محمد نواز کی بیٹنگ کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ انہی دونوں کھلاڑیوں کی جارحانہ اننگز نے میچ کا پانسہ پلٹ دیا۔

شاہین آفریدی سب سے زیادہ پلیئر آف دی میچ ایوارڈ حاصل کرنے والے فاسٹ باؤلر بن گئے

فلپ سمنز نے مزید کہا کہ ہمارے بولرز نے بھی زیادہ رنز دیے، جس سے پاکستان کو بڑا اسکور بنانے کا موقع ملا، اور آخرکار وہی میچ کا ٹرننگ پوائنٹ ثابت ہوا۔

ایشیا کپ کے فائنل میں بھارت اور پاکستان کی ٹیمیں ٹکرائیں گی ، میچ اتوار کو دبئی میں کھیلا جائیگا۔


متعلقہ خبریں