باکسنگ کا اہم مقابلہ دیکھنے کیلئے سابق ہیوی ویٹ ورلڈ چیمپیئن مائیک ٹائسن کی پاکستان آمد کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔
لاہور میں 29 نومبر کو ہونے والے ڈبلیو بی اے بینٹم ویٹ گولڈ ورلڈ ٹائٹل مقابلے میں پاکستانی باکسر محمد وسیم اور تھائی لینڈ کے جکراوت ماجونگون کے درمیان مقابلہ ہو گا۔
ذرائع نے بتایا کہ اس تاریخی اسپورٹس ایونٹ کے لیے مائیک ٹائسن کو پاکستان لانے کی بھرپور کوششیں جاری ہیں۔ مائیک ٹائسن ایک لیجنڈری نام ہے، اور اگر اسپانسرشپ حاصل کرنے میں کامیابی مل گئی، تو وہ فائٹ نائٹ پر ہمارے ساتھ ہوں گے۔
آئی سی سی کا بڑا فیصلہ،امریکا کی کرکٹ رکنیت معطل
محمد وسیم جنہوں نے حال ہی میں کوئٹہ میں وینزویلا کے ایرنیستو ایرینیو کو نویں راؤنڈ میں شکست دے کر ڈبلیو بی اے ٹائٹل اپنے نام کیا، اب لاہور میں اس کا دفاع کریں گے۔
ٹائسن کو باکسنگ کی تاریخ کے عظیم ترین ہیوی ویٹ باکسرز میں شمار کیا جاتا ہے۔ اپنے شاندار کیریئر کے دوران وہ بیک وقت ڈبلیو بی اے، ڈبلیو بی سی اور آئی بی ایف کے چیمپیئن رہے۔
رونالڈو کا اشارہ ، محسن نقوی کی شیئر کی گئی ویڈیو نے بھارتیوں کے زخموں پر نمک چھڑک دیا
ذرائع نے مزید بتایا کہ باکسنگ کی دنیا کی دیگر بڑی شخصیات کی شرکت بھی متوقع ہے، جن میں سابق ورلڈ چیمپیئن رائے جونز جونیئر بھی شامل ہیں۔
