متنازع گفتگو، آئی سی سی نے بھارتی کپتان کی سرزنش کردی

Surya Kumar ایشیا کپ میں ٹرافی نہ ملنے پر بھارتی کھلاڑیوں کا سوشل میڈیا پر حیرت انگیز انداز

آئی سی سی(ICC) نے ایشیا کپ میں پاک بھارت میچ کے بعد پریزنٹیشن میں متنازع اور سیاسی بیان بازی پر بھارتی کپتان سوریا کمار یادیو کی سرزنش کی ہے۔

ذرائع کے مطابق معاملے پر سوریا کمار یادیو کی آئی سی سی حکام کے سامنے سماعت ہوئی ہے۔آئی سی سی نے بھارتی کپتان سوریا کمار یادیو کو مستقبل میں سیاسی بیان نہ دینے کی ہدایت کی ہے۔ذرائع کے مطابق بھارتی کپتان کو مستقبل میں محتاط رہنے کی ہدایت بھی کی گئی۔

مفتی قوی کا قومی کرکٹ ٹیم کو جیت کیلئے دلچسپ نسخہ

یاد رہے 14 ستمبر کو بھارتی کپتان سوریا کمار نے ایشیا کپ کے گروپ اسٹیج میچ میں جیت کے بعد پریزنٹیشن میں گفتگو کرتے ہوئے پہلگام واقعے کا ذکر کرتے ہوئے متنازع بات کی تھی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (PCB)کی جانب سے بھارتی کپتان سوریا کمار یادیو کے خلاف آئی سی سی کو خط لکھا گیا تھا جس میں متنازع اور سیاسی بیان بازی پر بھارتی کپتان کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا گیا تھا۔


متعلقہ خبریں
WhatsApp