محکمہ اسکول ایجوکیشن پنجاب کو اساتذہ کے تبادلوں کیلئے 13 ہزار 290 درخواستیں موصول ہو گئی ہیں۔
ترجمان محکمہ اسکول ایجوکیشن کا کہنا ہے کہ اساتذہ کے باہمی تبادلوں کیلئے 529 درخواستیں جمع ہوئیں، اوپن میرٹ پر 12 ہزار 761 درخواستیں موصول ہوئیں۔
استعمال شدہ گاڑیوں کی کمرشل درآمد کی اجازت دینے کا فیصلہ
پروموشن پانیوالے 178 اور تعیناتیوں کے منتظر 67 اساتذہ نے درخواستیں جمع کرائیں،تبادلوں کے آرڈرز 15 اکتوبر کو جاری کئے جائیں گے۔
بورڈ امتحانات
راولپنڈی کے سرکاری سکولوں میں زیر تعلیم طلبہ و طالبات کے لیے اہم اعلان سامنے آ گیا ہے۔ حکام نے تصدیق کی ہے کہ پانچویں اور آٹھویں جماعت کے بورڈ امتحانات سال 2026 سے شروع کیے جائیں گے۔ اس سلسلے میں داخلہ فارم تین نومبر سے پندرہ نومبر 2025 تک جمع کرائے جا سکیں گے۔
امتحانی شیڈول کے مطابق پانچویں جماعت کے پیپرز نو فروری سے شروع ہوں گے، جبکہ آٹھویں جماعت کے امتحانات 16 فروری سے 24 فروری تک جاری رہیں گے۔ نتائج کا اعلان 31 مارچ کو کیا جائے گا۔
یہ امتحانات پہلے پنجاب ایگزامینیشن کمیشن کے تحت منعقد ہوتے تھے، تاہم اب ذمہ داری پنجاب ایجوکیشن کریکولم ٹریننگ اینڈ اسیسمنٹ اتھارٹی (PECTA) کو سونپی گئی ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ اس اقدام کا مقصد طلبہ کو اعلیٰ جماعتوں میں جانے سے قبل بورڈ طرز کے امتحانات کے لیے تیار کرنا ہے تاکہ تعلیمی معیار بہتر ہو سکے۔
ایران کا سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان دفاعی معاہدے کا خیرمقدم
دوسری جانب اساتذہ تنظیموں نے حکومتی فیصلے پر شدید تحفظات ظاہر کیے ہیں۔ یونین رہنماؤں کا مؤقف ہے کہ صرف سرکاری سکولوں کے طلبہ کو اس امتحان میں شامل کرنا ناانصافی ہے، جبکہ پرائیویٹ سکولوں کو استثنیٰ دے دینا پالیسی پر سوالیہ نشان ہے۔
یونین رہنماؤں نے خدشہ ظاہر کیا کہ اگر خاص طور پر آٹھویں جماعت میں طالبات ناکام ہوئیں تو ڈراپ آؤٹ کی شرح میں اضافہ ہوسکتا ہے، جس سے تعلیمی میدان میں لڑکیوں کی شمولیت مزید متاثر ہوگی۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت کو یکساں تعلیمی پالیسی بنانی چاہیے، ورنہ یہ اقدام تعلیمی معیار بلند کرنے کے بجائے طلبہ میں ذہنی دباؤ اور تعلیمی عدم مساوات کو بڑھا دے گا۔
