ای سی سی (ecc)نے استعمال شدہ گاڑیوں (used car)کی کمرشل درآمد کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
وزیر خزانہ کی ورچوئل صدارت میں کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا،اجلاس میں پیٹرولیم، توانائی اور غذائی تحفظ کے وزرا سمیت اعلیٰ حکام شریک ہوئے۔
ایشانت شرما پاکستان کی مہمان نوازی کے معترف
اجلاس میں استعمال شدہ گاڑیوں کی کمرشل درآمد کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا گیا،پانچ سال سے کم پرانی گاڑیاں 30 جون 2026 تک درآمد کی جا سکیں گی،بعد ازاں گاڑیوں کی عمر کی حد ختم کر دی جائے گی۔
کمرشل درآمد شدہ گاڑیاں ماحولیاتی اور حفاظتی معیار پر پورا اتریں گی،5سال سے کم پرانی گاڑیوں پر 40 فیصد ریگولیٹری ڈیوٹی عائد ہوگی،ریگولیٹری ڈیوٹی 2026 سے ہر سال 10 فیصد کم کی جائے گی۔
پیٹرول اورڈیزل کی فی لٹر اصل قیمت کتنی اورٹیکس کتنا؟
مالی سال 2029-30 تک درآمدی ڈیوٹی بتدریج ختم کر دی جائے گی،ای سی سی نے پی وی اے آر اے کیلئے 80 کروڑ روپے گرانٹ کی منظوری بھی دی۔
