وفاقی حکومت نے بناولنٹ فنڈ پالیسی میں تبدیلی کا فیصلہ کر لیا ہے۔
قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی کابینہ سیکرٹریٹ کا اجلاس ملک ابراراحمد کی صدار ت میں ہوا جس میں حکام کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت نے بناولنٹ فنڈ کے تحت سرکاری ملازمین کے لیے ادائیگیوں کی پالیسی میں تبدیلی کا فیصلہ کیا ہے۔
بناولنٹ فنڈ کے حکام کے مطابق گریڈ ایک سے دس تک سرکاری ملازمین کی ریٹائرمنٹ پر 5 لاکھ روپے دیے جائیں گے، گریڈ دس سے سولہ تک کے ملازمین کو ریٹائرمنٹ پر بناولنٹ فنڈ کی مد میں 10 لاکھ ملیں گے جبکہ گریڈ سولہ سے آگے ریٹائرمنٹ پر15 لاکھ روپے دیے جائیں گے۔
بناولنٹ فنڈ کے حکام نے قائمہ کمیٹی کو بتایا کہ بناولنٹ فنڈ نے نئی پالیسی کے مالی اثرات جانچنے کیلئے فرم ہائر کر لی ہے اور ہمیں ٹائم لائن ہمیں فرم فراہم کرے گی۔
خیبرپختونخوا حکومت کا سرکاری ملازمین کو بلاسود قرضہ دینے کا فیصلہ
پیپلز پارٹی کے رکن آغا رفیع اللہ نے قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں کہا کہ وفاقی حکومت افسران کی ریٹائرمنٹ کے بعدان کے مرنے کاانتظارکرتی ہے، بعد ازاں قائمہ کمیٹی نے نئی پالیسی کے مالی اثرات کی جانچ کے لئے بنا ولنٹ فنڈ کو نوے دنوں کی مہلت دے دی۔