آزادکشمیر میں ہڑتال اور احتجاجی کال،وفاقی حکومت کا مذاکرات کا فیصلہ

PM Shehbaz Sharif

وفاقی حکومت نے آزاد جموں و کشمیر میں ہڑتال اور احتجاجی کال کے بعد عوامی ایکشن کمیٹی سے مذاکرات کا فیصلہ کیا ہے۔

وزیراعظم نے وفاقی وزراء امیر مقام اور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری کو مظفرآباد پہنچنے کی ہدایت کر دی،وفاقی وزراء حکومت پاکستان کی جانب سے عوامی ایکشن کمیٹی کے ساتھ ابتدائی مذاکرات کریں گے۔

حکومت کا گندم کی امدادی قیمت بحال کرنے کیلئے آئی ایم ایف سے رابطے کا فیصلہ

وفاقی وزراء آزاد جموں و کشمیر حکومت کے ساتھ بھی معاملے پر مشاورت کریں گے۔

دوسری جانب وزیراعظم آزاد کشمیر چودھری انوارالحق نے اپیل کی ہے کہ آزاد خطہ کے باشعور عوام خود کو 29 ستمبر کی ہڑتال سے دور رکھیں۔

راولاکوٹ میں معرکہ حق جلسہ میں تمام سیاسی قیادت نے وزیراعظم آزاد کشمیر کو یقین دہانی کرائی کہ 29 ستمبر کو عوامی حقوق کے نام پر ہڑتال کے ڈرامے کو ناکام بنانے کیلئے وہ قانون کے تحت جو بھی قدم اٹھائیں گے تمام لیڈر شپ بھرپور ساتھ دے گی۔

سابقہ اہلیہ کے کمار سانو پر سنگین الزامات

تاجر برادری اور ٹرانسپورٹربھی خود کو اس ہڑتال سے دور رکھیں۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں