لاہور، چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی سے قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود اور ہیڈ کوچ اظہر محمود نے ملاقات کی۔
ملاقات میں قومی ٹیم کی کارکردگی اور آئندہ شیڈول پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا، جبکہ خصوصی طور پر رواں ماہ شروع ہونے والی جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ سیریزکی تیاریوں پرگفتگو ہوئی۔
ترجمان پی سی بی کے مطابق محسن نقوی نے کھلاڑیوں اورمینجمنٹ پرمکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جنوبی افریقی ٹیم ایک مضبوط حریف ہے لیکن پاکستانی کھلاڑیوں کی صلاحیتوں پر یقین ہے۔
انہوں نے کہا کہ سیریز جیتنے کے لیے ٹیم ورک، عزم اور محنت بنیادی عوامل ہوں گے اور پی سی بی ہر ممکن سہولت فراہم کرے گا تاکہ قومی ٹیم بہترین تیاری کے ساتھ میدان میں اترے۔
شان مسعود اوراظہرمحمود نے چیئرمین کو تیاریوں اور حکمتِ عملی سے آگاہ کیا اوراس عزم کا اظہار کیا کہ کھلاڑی پوری محنت اورجذبے کے ساتھ میدان میں اتریں گے۔
چیئرمین پی سی بی کا قومی خواتین ٹیم کیلئے انعام کا اعلان
ملاقات خوشگوارماحول میں ہوئی اورمحسن نقوی نے کہا کہ جنوبی افریقا کیخلاف ٹیسٹ سیریزکیلئے میری سپورٹ آپ کے ساتھ ہے۔
