سابق بھارتی آل راؤنڈر عرفان پٹھان نے بڑھک بازی کی روایت برقرار رکھتے ہوئے سابق پاکستانی کپتان شاہد آفریدی پر ایک مرتبہ پھر اوچھے کمنٹ کیے ہیں۔
روایتی حریفوں کے ان دو کھلاڑیوں کے درمیان ہمیشہ تناؤ رہا ہے جس کی ابتدا عرفان پٹھان کے کھیل کے میدان میں بچگانہ رویے سے ہوئی۔
لمبے عرصے سے جاری لفظی جنگ میں نیا موڑ اس وقت آیا جب پاکستان کے خلاف بھارتی جیت کے بعد عرفان پٹھان نے اپنے یوٹیوب چینل پر ایک ویڈیو جاری کی۔
ٹی 20 فارمیٹ: قومی ٹیم 6 برسوں میں سری لنکا کیخلاف کوئی بھی فتح حاصل کرنے میں ناکام
ریٹائرمنٹ کے بعد کمنٹیٹر کی حیثیت سے کام کرنے والے عرفان پٹھان نے ویڈیو میں شاہد آفریدی کو بالواسطہ تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے الزام عائد کیا کہ وہ میڈیا میں میرے نام پر شوز بناتے ہیں، اور میرے خلاف منفی باتیں کر کہ شہرت اور پیسے کماتے ہیں۔
دوسری جانب شاہد آفریدی نے ایک نجی ٹی وی چینل کے شو میں عرفان پٹھان کی حرکتوں کو قابلِ غور نہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ ان کی پیٹھ پیچھے کی جانے والی باتوں کو توجہ کے قابل نہیں سمجھتے۔
Shahid Afridi on a News Channel
reponded to remark by Irfan Pathan about Afridi attempts to bully him and his reply to stop barking like dogs.
Do you think Irfan should respond back ?#cricket #bcci #india #pakistan #pcb #INDvPAK #indvpak #AsiaCup2025 #Afridi pic.twitter.com/WT43kfPyoG— Cricket Moments (@cricmomentsonly) September 19, 2025
عرفان پٹھان کی بیان بازی کی عادت پر شاہد آفریدی کا مزید کہنا تھا کہ اگر بھارتی کھلاڑی مرد ہوتے تو ادھر ادھر باتیں بنانے کے بجائے میرے سامنے آ کر بات کرتے۔
اپنے دور میں عرفان پٹھان کی پچ پر خوب پٹائی کرنے والے شاہد آفریدی نے کہا کہ وہ صرف اسے مرد سمجھتے ہیں جو منہ پر بات کرے، میری پیٹھ کے پیچھے تو بہت سی باتیں ہوتی ہیں لیکن مجھ سے ذاتی طور پر بات کرنے کی کسی میں ہمت نہیں۔