حیدر آباد سے پولیو وائرس کے نئے کیس کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد رواں سال پاکستان میں رپورٹ ہونے والے پولیو کے کیسز کی مجموعی تعداد 27 ہو گئی ہے۔
نیشنل ای او سی کا کہنا ہے کہ رواں سال کے دوران اب تک سندھ میں پولیو کے 7 کیسز کی تصدیق ہو چکی ہے۔ پولیو ایک لاعلاج مرض ہے جو عمر بھر معذوری کا باعث بنتا ہے، والدین سے اپیل ہے کہ ہر مہم میں اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے لازمی پلوائیں۔
لکی مروت اور شمالی وزیرستان میں پولیو کے 2 نئے کیسز سامنے آ گئے
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ملک گیر پولیو مہم 13 سے 19 اکتوبر تک منعقد ہو گی، جس کے دوران ملک بھر میں 4 لاکھ سے زائد پولیو ورکرز گھر گھر جا کر بچوں کو پولیو ویکسین پلائیں گے۔
دوسری جانب گزشتہ روز اقوام متحدہ کی نگرانی میں پولیو کے خاتمے کے لیے کام کرنے والے ایک آزاد بورڈ نے اپنی نئی رپورٹ میں کہا ہے کہ 37 سال کی محنت اور 22 ارب ڈالر خرچ کرنے کے باوجود دنیا تاحال پولیو کے مکمل خاتمے سے دور ہے۔
کراچی، لاہور، اسلام آباد سمیت 10 بڑے شہروں میں ڈینگی پھیلنے کا خدشہ
انڈیپنڈنٹ مانیٹرنگ بورڈ (آئی ایم بی) نے رواں سال پاکستان میں نئے پولیو کے کیسز رپورٹ ہونے کے بعد انتباہ جاری کرکے کہا تھا کہ بیماری کے خاتمے کی کوششیں ناکام ہو رہی ہیں۔
