ایشیا کپ 2025(asia cup) سپر فور مرحلے میں بھارت اور پاکستان کے میچ کے دوران بھارتی ٹیم کے ہیڈ کوچ گوتم گمبھیر کی درخواست پر تھوڑا سا پروٹوکول بدلا گیا۔
ففٹی کا عموماً جشن نہیں مناتا،ذہن میں آیا تو نیا انداز اپنایا،صاحبزادہ فرحان
سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ایک ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ گمبھیر نے بھارتی کھلاڑیوں کو میچ کے بعد ڈریسنگ روم سے بلایا اور گراؤنڈ میں امپائروں سے ہاتھ ملانے کا کہا۔بظاہر شرط یہ رکھی گئی کہ ہاتھ صرف میچ آفیشلز سے ملائے جائیں گے۔
🗣️ Arey umpire se to mil loo!!
Gautam Gambhir invited the Indian players to exchange handshakes—but only with the umpires 😂pic.twitter.com/iBkdhye87j
— KKR Karavan (@KkrKaravan) September 21, 2025
واضح رہے ایشیا کپ کے دوران بھارتی ٹیم نے اسپورٹس مین اسپرٹ کو نظر انداز کرتے ہوئے کھیلے گئے دونوں میچوں کے بعد پاکستانی کھلاڑیوں سے ہاتھ نہیں ملایا۔
ایونٹ سے دستبرداری پر کتنا نقصان ہوتا؟
ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی سے دستبردار ہونے کی صورت میں پاکستان کو ساڑھے 3 سے ساڑھے 4 ارب تک کا مالی نقصان ہوسکتا تھا۔
نجی ٹی وی کے مطابق ایونٹ کے بائیکاٹ کی صورت میں نشریاتی معاہدوں اور اسپانسرشپس سے متوقع آمدنی ضائع ہو جاتی اور سونی پکچرز کا 48 ارب روپے کا نشریاتی معاہدہ بھی متاثر ہونے کا امکان تھا۔
لاہور،دودھ اور دہی کی قیمتوں میں اضافہ کردیا گیا
واضح رہے کہ ایشین کرکٹ کونسل کی آمدنی کا 75 فیصد پانچ ٹیسٹ کھیلنے والے ممالک بھارت، پاکستان، سری لنکا، بنگلہ دیش اور افغانستان میں برابر تقسیم ہوتا ہے، ہر ملک کو 15 فیصد دیا جاتا ہے، باقی 25فیصد ایسوسی ایٹ ممالک میں تقسیم کیا جاتا ہے۔
ایشیا کپ سے پاکستان کرکٹ بورڈ کو نشریاتی معاہدوں، اسپانسرشپس اور ٹکٹوں کی فروخت سے 12 سے 16ملین ڈالر کی آمدنی کا امکان ہے۔
سونا 3 ہزار 400روپے مہنگا ،فی تولہ قیمت 3لاکھ93ہزار 700 روپے ہوگئی
یاد رہے کہ پاک بھارت میچ کے ریفری اینڈی پائی کرافٹ نے بھارت پاکستان کے میچ میں دونوں ٹیموں کے کپتانوں کو ہاتھ ملانے سے منع کیا تھا جس پر پاکستان کرکٹ بورڈ نے اینڈی پائی کرافٹ کے اس عمل پر سخت رد عمل اختیار کرتے ہوئے انہیں ہٹانے کا مطالبہ کیا تھا۔
