ایشیا کپ میں پاک بھارت ٹکراؤ کے بعد اب دونوں ممالک کی ویمنزکرکٹ ٹیمیں پنجہ آزمائیں گی۔
دونوں کے مابین ٹکراؤ کولمبو میں ہونے والے آئی سی سی ویمنز ون ڈے ورلڈ کپ کے دوران 5 اکتوبر کو ہوگا۔
ٹورنامنٹ کا آغاز 30 ستمبر سے ہو رہا ہے، جس کے لیے تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔
قومی ویمنز ٹیم ورلڈ کپ میں شرکت کے لیے منگل کو سری لنکا روانہ ہوگی۔
پاکستان ابھی بھی ایشیا کپ جیت سکتا ہے، ثقلین مشتاق
ٹورنامنٹ میں پاکستان ویمنز ٹیم کا پہلا میچ 2 اکتوبر کو بنگلہ دیش کے خلاف ہوگا، جب کہ روایتی حریف بھارت سے مقابلہ 5 اکتوبر کو شیڈول ہے۔
اس کے بعد پاکستان 8 اکتوبر کو آسٹریلیا، 15 اکتوبر کو انگلینڈ، 18 اکتوبر کو نیوزی لینڈ اور 21 اکتوبر کو جنوبی افریقہ کے خلاف میدان میں اترے گی، جب کہ ایونٹ کا آخری میچ 24 اکتوبر کو میزبان سری لنکا کے خلاف ہوگا۔
تمام میچز سری لنکا کے دارالحکومت کولمبو میں کھیلے جائیں گے۔ شائقین کرکٹ کو امید ہے کہ پاکستانی ویمنز ٹیم اس بار بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی، خاص طور پر بھارت کے خلاف ہونے والے اہم میچ میں۔
کیا پاکستان اب بھی ایشیا کپ فائنل کھیل سکتا ہے؟
ویمنز ٹیم ان دنوں لاہور میں جنوبی افریقہ ویمنز ٹیم کے خلاف سیریز کھیل رہی ہے، جس کے ابتدائی دونوں میچز مہمان ٹیم جیت چکی ہے۔ سیریز کا آخری میچ آج کھیلا جا رہا ہے۔