دبئی، ایشیا کپ 2025 کے سپر فور مرحلے میں بنگلہ دیش نے سری لنکا کے خلاف شاندار فتح حاصل کی۔
13ویں میچ میں سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اورمقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 168 رنز بنائے۔
سری لنکا کی طرف سے داسن شناکا نے جارحانہ 64 رنزکی اننگز کھیلی جبکہ کُسل مینڈس نے 34 اور پاتھم نسانکا نے 22 رنز اسکور کیے، بنگلہ دیشی بولرز میں مستفیض الرحمٰن نے 3، ماہی حسن نے 2 ایک وکٹ حاصل کی، جس سے سری لنکا کی ٹیم مقررہ ہدف تک محدود رہی۔
جواب میں بنگلہ دیش نے ایک شانداربیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 19.5 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 169 رنز بنائے اور 4 وکٹوں سے فتح حاصل کی۔
شاہین حارث نے 58 رنزجبکہ سیف حسن نے 61 رنز کی جارحانہ اننگز کھیل کر ٹیم کو میچ میں واپس لایا، کپتان لیتن داس نے 23 رنزکا قیمتی اضافہ کیا۔
سری لنکا کے نوان تھوشارا، ڈشمنٹھا چامیرا اور ہسارنگا نے اچھی بولنگ کی لیکن بنگلہ دیشی بلے بازوں کے جارحانہ کھیل کے سامنے قابو نہ پا سکے۔
شائقین کے لیے میچ کی سب سے سنسنی خیز گھڑی آخری اوورمیں آئی، جب بنگلہ دیش کو صرف ایک گیند باقی رہتے ہوئے مطلوبہ رنزحاصل ہوئے۔
نوہینڈ شیک کے بعد، بھارتی کپتان عمانی کھلاڑیوں کیلئے دوستانہ اندازمیں پیش
یہ فتح بنگلہ دیش کے لیے سپر فور میں اہم معنوں کی حامل ہے اورٹیم کی پوزیشن کو مضبوط کرنے میں مددگار ثابت ہوئی۔
